علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 19 جون، 2022

بدسلوکی_کا_نتیجہ

 


#بدسلوکی_کا_نتیجہ


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:



🔴 مــنْ أَسْــرَعَ إِلَــى النَّــاسِ بِمَــا يَكْرَهُــونَ قَالُــوا فِيــهِ بِمَــا لَا يَعْلَمُــونَ‏


🔵 جو لوگوں کے بارے میں ایسی بات کہنے میں عجلت سے کام لیتا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتے، تو پھر لوگ بھی اس کے لئے ایسی باتیں کہنے لگتے ہیں جنہیں وہ جانتے بھی نہیں۔



📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص474، حکمت35۔


▫️▫️▫️▫️▫️

✍🏼 جو شخص اپنے ناپسندیدہ کردار و گفتار سے لوگوں کو رنجیدہ کرتا ہے، وہ ایسی چیزوں میں عجلت سے کام لیتا ہے جسے لوگ پسند نہیں کرتے اور اس سے آزردہ و رنجیدہ ہوتے ہیں۔


تکلیف پہونچانے والے کاموں میں عجلت کرنا یعنی سوچے سمجھے، غور و فکر کیے بغیر کوئی بات کہنا یا کسی کام کو انجام دینا جس سے لوگوں کو تکلیف پہونچے اور وہ ہم سے نفرت کرنے لگیں۔


جب کوئی ایسا کام کرتا ہے، تو دوسرے لوگ بھی اس کی تلافی میں لگ جاتے ہیں اور سوچ لیتے ہیں کہ وہ بھی کوئی ایسا کام کریں جس سے اس کو تکلیف پہونچے۔


اور پھر وہ بھی بغیر سوچے سمجھے اس کے بارے میں باتیں بنانا، اور جو بھی اس کے بارے میں سنا ہو کہنا شروع کر دیتے ہیں، چاہے وہ جھوٹ ہو یا سچ، حقیقت میں ایسا کچھ ہو یا نہ ہو اس سے دریغ نہیں کرتے، کیونکہ انسان کو جس سے تکلیف پہونچی ہے اسے پروا نہیں ہوتی کہ اس کے بارے کہی جانے والی بات سچ ہے یا جھوٹ۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor