علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 22 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۹]


 #تیس_قدم_خودسازی_کے





9️⃣ *اللّهمَّ اجْعَلْ لِی فِیهِ نَصِیباً مِنْ رَحْمَتِکَ الْوَاسِعَهِ، وَاهْدِنِی فِیهِ لِبَرَاهِینِکَ السَّاطِعَهِ، وَخُذْ بِنَاصِیَتِی إِلَی مَرْضَاتِکَ الْجَامِعَهِ، بِمَحَبَّتِکَ یَا أَمَلَ الْمُشْتَاقِینَ*


اے میرے معبود! آج کے دن  اپنی وسیع رحمت سے میرے لئے بھی ایک حصّہ قرار دے، اور اس دن مجھے اپنی واضح اور  روشن دلائل سے میری رہنمائی فرما، اور مجھے  اپنی بے پناہ خوشنودی کی طرف پہونچا دے ، تیری الفت و محبت کا واسطہ اے تمام خواہشمندوں  کی آرزو۔


✅نواں قدم: تفویض (خدا کے سپرد کردینا)


« وَخُذْ بِنَاصِیَتِی إِلَی مَرْضَاتِکَ الْجَامِعَه »


اللہ کی رضا پہ راضی رہنا، اس کی خوشنودی پر خوشنود ہونا، اپنے کاموں کو اس کے سپرد کردینا، تقوی اور پرہیزگاری کے اعلیٰ ترین درجات میں سے ہے۔


خداوند متعال زوجۂ فرعون سے نقل کرتے ہوئے فرماتا ہے: « وَأُفَوِّضُ أَمْري إِلَی اللّه إِنَّ اللّه بَصیرٌ بِالْعِبادِ »  اور میں تو اپنے معاملات کو پروردگار کے حوالے کر رہا ہوں کہ بیشک وہ تمام بندوں کے حالات کا خوب دیکھنے والا ہے۔ [غافر/ 44]

خواجہ عبد اللہ تفویض کے معنی کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:


❇️تفویض  توکل سے بھی لطیف اشارہ ہے اور معنی  کے اعتبار سے اس سے بہت وسیع ہے، کیوں کہ توکّل سبب کے واقع ہوجانے بعد ہوتا ہے اور تفویض کسی چیز کے انجام پانے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی۔ اور وہ خدا کے سامنے مکمل طور پر تسلیم ہوجانا ہے اور توکل اس کا ایک شعبہ ہوتا ہے۔


❇️تفویض کے تین درجے ہیں:


پہلا درجہ: یہ کہ معلوم رہے بندہ اپنے اعمال پر قدرت نہیں رکھتا، لہذا مکر و فریب سے امان میں نہیں ہے اور اس کی مدد سے ناامید نہ ہو، صرف اپنے دل کی نیت پر خوش نہ رہے۔


دوسرا درجہ: اپنی نیازمندی اور احتیاج  کو ہمیشہ اپنی نظر میں رکھیں۔

کسی بھی عمل کو اپنی نجات کے لئے کافی نہ سمجھیں اور نہ ہی کسی گناہ کو اپنی بربادی کا سبب سمجھیں اورجو بھی کام انجام دیا ہے  یہ تصور نہ کریں کہ اسے خود ہی انجام دیا ہے ۔


تیسرا درجہ:  ہر کام میں صرف اور صرف خدا پر اعتقاد ہو، کہ حرکت و  سکون سب اسی کے حکم کے تابع ہیں ، انتظام  و انتشار سب اسی کے اختیار میں ہے۔ [خواجه عبداللّه انصاري، منازل السائرین، ص 79 -1]


♻️آج کے دن کا ذکر « افوض امري الی اللّه » 


📚سی گام خودسازی، محمدود صلواتی، ص 34


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor