علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 11 اپریل، 2021

حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں


 ‼️‼️#مجھے_تعجب_ہے۔۔۔ ‼️‼️




🌷🌷حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام:


🔴 عجِبْتُ لِمَنْ يَرْغَبُ فِي التَّكَثُّرِ مِنَ الْأَصْحَابِ كَيْفَ لَا يَصْحَبُ الْعُلَمَاءَ الْأَلِبَّاءَ الْأَتْقِيَاءَ الَّذِينَ تُغْتَنَمُ فَضَائِلُهُمْ وَ تَهْدِيهِ عُلُومُهُمْ وَ تُزَيِّنُهُ صُحْبَتُهُم‏.


🔵 #تعجب ہے اس پر جو چاہتا ہے کہ اس کے چاہنے والے زیادہ ہوں، لیکن صاحب عقل و خرد اور متقی علماء کے ساتھ نہیں رہتا، ایسے علماء جن کی خوبیوں سے فائدہ ملتا ہے اور ان کا علم اسے ہدایت عطا کرتا ہے اور ان کے ساتھ ہمنشینی اسے آراستہ بناتی ہے❗️

 

📚 عيون الحكم و المواعظ (لليثي)، ص330، الفصل الثاني بلفظ عجبت

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص430، صاحب الحكماء و العلماء



🔴 عجِبْتُ لِمَنْ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ قَدْ ضَمِنَ الْأَرْزَاقَ وَ قَدَّرَهَا وَ أَنَّ سَعْيَهُ لَا يَزِيدُهُ فِيمَا قُدِّرَ لَهُ وَ هُوَ حَرِيصٌ دَائِبٌ فِي طَلَبِ الرِّزْق‏.


🔵 #تعجب ہے اس پر جو جانتا ہے کہ خدا نے رزق کی ضمانت لے رکھی ہے اور مقرر کردیا ہے اور جو چیز اس کے لئے مقدر کردی گئی ہے اس میں اس کی کوششیں کچھ بھی اضافہ نہیں کرسکتیں، پھر بھی رزق کی لالچ میں دوڑتا رہتا ہے❗️


📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص396، الفصل السابع الرزق بيد الله 



🔴 عجِبْتُ لِمُتَكَبِّرٍ كَانَ أَمْسِ نُطْفَةً وَ هُوَ غَداً جِيفَة.


🔵 #تعجب اس پر جو کل گندہ پانی تھا اور آئندہ بدبودار لاش ہوگا، پھر بھی غرور و گھمنڈ میں مبتلا  ہے❗️


📚 عيون الحكم و المواعظ (لليثي)، ص329، الفصل الثاني بلفظ عجبت



🔴 عجِبْتُ لِمَنْ يُنْكِرُ عُيُوبَ النَّاسِ وَ نَفْسُهُ أَكْثَرُ شَيْ‏ءٍ مَعَاباً وَ لَا يُبْصِرُهَا.


🔵 #تعجب ہے اس پر جو لوگوں کے عیوب کو برا جانتا ہے اور خود برائیوں سے بھرا پڑا ہے اور ان پر نظر نہیں کرتا❗️


📚 عيون الحكم و المواعظ (لليثي)، ص330، الفصل الثاني بلفظ عجبت

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص234، معرفة المرء بعيبه



🔴 عجِبْتُ لِمَنْ عَرَفَ دَوَاءَ دَائِهِ فَلَا يَطْلُبُهُ وَ إِنْ وَجَدَهُ فَلَا يَتَدَاوَى بِه‏.


🔵 #تعجب ہے اس پر جو اپنے مرض کی دوا کو جانتا ہے لیکن اس کو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتا، اور اگر حاصل بھی ہوجائے تو اس سے علاج نہیں کرتا❗️


📚عيون الحكم و المواعظ (لليثي)، ص331، الفصل الثاني بلفظ عجبت

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص232، معرفة النفس و علائمه



🔴 عجِبْتُ لِمَنْ عَرَفَ سُوءَ عَوَاقِبِ اللَّذَّاتِ كَيْفَ لَا يَعِف‏.


🔵 #تعجب ہے اس پر جو شہوت پرستی کے انجام سے تو واقف ہے، پھر بھی اس سے باز نہیں آتا❗️


📚عيون الحكم و المواعظ (لليثي)، ص329، الفصل الثاني بلفظ عجبت 

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص303، ذم اللذات 



🔴 عجِبْتُ لِمَنْ يَتَصَدَّى لِإِصْلَاحِ النَّاسِ وَ نَفْسُهُ أَشَدُّ شَيْ‏ءٍ فَسَاداً فَلَا يُصْلِحُهَا وَ تَعَاطَى إِصْلَاحِ غَيْرِه.


🔵 #تعجب ہے اس پر جو لوگوں کی اصلاح کے لئے تو پیش پیش رہتا ہے، جبکہ بد اخلاقیوں میں وہ دوسروں سے بدتر ہوتا ہے اور اپنی اصلاح نہیں کرتا، اور دوسروں کی اصلاح میں پڑا رہتا ہے❗️


📚عيون الحكم و المواعظ (لليثي)، ص330، الفصل الثاني بلفظ عجبت

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص240، تهذيب النفس




https://t.me/klmnoor



https://www.facebook.com/klmnoor