#حساب_و_کتاب
🌷🌷 حضرت امام صادق علیہ السلام:
🔴 إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَانْظُرْ مَا سَلَكْتَ فِي بَطْنِكَ وَ مَا كَسَبْتَ فِي يَوْمِكَ وَ اذْكُرْ أَنَّكَ مَيِّتٌ وَ أَنَّ لَكَ مَعَاداً۔
🔵 جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو غور کرو کہ تم نے کس چیز کو اپنے شکم کے حوالے کیا ہے اور آج کے دن کیا حاصل ہے اور یاد کرو کہ تم کو موت آنے والی ہے اور تمہارے لئے معاد اور روز آخرت بھی ہے۔
📚 الدعوات (للراوندي) سلوة الحزين، ص۱۲۳، ح۳۰۲، فصل في فنون شتى من حالات العافية و الشكر عليها
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 یعنی ہم غور کریں کہ آج کے دن ہم نے دنیا سے کیا فائدہ اٹھایا ہے؟ کیا کھایا پیا ہے؟ جو کھایا پیا ہے وہ کہاں سے آیا ہے؟ حلال تھا یا حرام؟ کسی کا حق مار کر تو نہیں کھایا؟!
اور ہم نے آج کا دن کیسے گزارا؟ اور کون سے اعمال انجام دئیے ہیں؟ کیا کسب کیا ہے؟ جو کسب کیا ہے وہ کس راستے سے کسب کیا ہے؟ حرام راستے سے یا جائز طریقے سے؟
اور یہ بھی یاد رہے آخرکار ہمیں موت آنے والی ہے اور اس دنیا سے چلے جانا ہے؛ لیکن مسئلہ یہیں پر ختم نہیں ہوگا، بلکہ ایک دن ایسا آئے گا جب ہمہیں اٹھایا جائے گا اور جو کچھ کھایا پیا، کسب کیا، اور انجام دیا ہے سب کا حساب و کتاب لیا جائے گا۔