علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 1 مئی، 2021

انیسویں رمضان، یوم ضربت

 

#تھدمت_واللہ...


#یوم_ضربت


▪️ماہ رمضان کی انیسویں شب تھی، لوگ مسجد ہی میں آرام کررہے تھے، یہاں تک کہ صبح نمودار ہوتی ہے، حضرت امیرالمومنین علیہ السلام مسجد میں تشریف لاتے ہیں، محمد بن عبد اللہ ازدی کہتے ہیں: امام علیہ السلام نے آواز دی: «اَلصَّلَاۀ اَلصَّلَاۀ» کچھ دیر بعد یکایک تلوار چمکی۔۔...........میں نے کہتے ہوئے سنا: لِلَّهِ‏ الْحُكْمُ‏ لَا لَكَ‏ يَا عَلِيُ‏ وَ لَا لِأَصْحَابِكَ حکومت فقط خدا کی ہے نہ آپ کی نہ آپ کے اصحاب کی۔ پھر علی علیہ السلام کی آواز سنی کہہ رہے تھے: فُزْتُ‏ وَ رَبِّ‏ الْكَعْبَةِ رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوگیا۔ پھر آواز دی: لَا يَفُوتَنَّكُمْ الرَّجُلُ یہ مرد بھاگنے نہ پائے۔


📚مناقب آل أبي طالب عليهم السلام( لابن شهرآشوب)، ج۳، ص۳۱۲۔


▪️کہتے جاتے ہیں: بِسْمِ اللَّهِ وَ بِاللَّهِ وَ عَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّه‏۔۔۔، لوگ امام کے پاس جمع ہوجاتے ہیں، امام سر پر کاری ضرب لگی ہوئی۔۔۔۔ مولا محراب کی خاک اٹھاتے ہیں۔۔ سر پر ڈالتے ہیں، قرآن کی تلاوت فرماتے ہیں: مِنْها خَلَقْناكُمْ‏ وَ فِيها نُعِيدُكُمْ وَ مِنْها نُخْرِجُكُمْ تارَةً أُخْرى۔ تم کو مٹی سے پیدا کیا ہے اسی کی طرف پلٹائیں گے اور دوبارہ اس سے نکالیں گے۔


▪️جبرئیل زمین و آسمان کے درمیان صدا دیتے ہیں جس کو ہر جاگنے والا سن سکتا تھا: تَهَدَّمَتْ وَ اللَّهِ أَرْكَانُ الْهُدَى وَ انْطَمَسَتْ وَ اللَّهِ نُجُومُ السَّمَاءِ وَ أَعْلَامُ التُّقَى وَ انْفَصَمَتْ وَ اللَّهِ الْعُرْوَةُ الْوُثْقَى قُتِلَ ابْنُ عَمِّ مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفَى قُتِلَ الْوَصِيُّ الْمُجْتَبَى قُتِلَ عَلِيٌّ الْمُرْتَضَى قُتِلَ وَ اللَّهِ سَيِّدُ الْأَوْصِيَاءِ قَتَلَهُ أَشْقَى الْأَشْقِيَاء


خدا کی قسم ارکان ہدایت منہدم ہوگئے،


آسمان کے ستارے بجھ گئے،


تقوی کی نشانی درمیان سے چلی گئی،


عروۃ الوثقی پارہ پارہ ہوگئی،


بردارِ محمدِ مصطفی اور وصیِ منتخبِ خدا قتل کیا گیا،


علی مرتضیٰ کو مارا گیا،


خدا کی قسم سید اوصیاء قتل ہوا اور ان کو بدترین شقی نے قتل کیا ہے۔


📚بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏42، ص282، باب 127 كيفية شهادته ع


◼️اللہم العن قتلۃ امیر المومنین علیہ السلام◼️

https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor