#تیس_قدم_خودسازی_کے
2️⃣1️⃣*اللّهمَّ اجْعَلْ لی فیهِ اِلی مَرْضاتِکَ دَلیلاً، وَلا تَجْعَلْ لِلشَّیْطانِ فیهِ عَلَیَّ سَبیلاً، وَاجْعَلِ الْجَنَّهَ لی مَنْزِلاً وَمَقیلًا، یا قاضِیَ حَواَّئِجِ الطّالِبینَ*
میرے معبود! آج کے دن اپنی رضا اور خوشنودی کی طرف میرے لئے راہنما قرار دے، اور اس میں مجھ پر شیطان کو کوئی اختیار نہ دے ، اوراس میں جنت کو میری منزل اور آسائش گاہ قرار دے اے طلبگاروں کی حاجت روائی کرنے والے۔
✅ اکیسواں قدم: وَرَع (پرهیزگاری)
« وَلا تَجْعَلْ لِلشَّیْطانِ فیهِ عَلَیَّ سَبیلًا »
شیطان کا کام بہکانا پھسلانا اور وسوسہ پیدا کرنا ہے ؛ لیکن وہ انسان کے چاہے بغیر کسی ناپسند کام پر تکوینی اورتخلیقی عنوان سے مجبور نہیں کرسکتا اور اس پر تسلط نہیں رکھتا ہے۔
روز محشر بھی جب بعض لوگ شیطان پر اعتراض کریں گے اور اسے اپنے غلط کاموں کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔
تو وہ اپنے دفاع میں کہے گا:
«وَ ما كانَ لِيَ عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطانٍ إِلاَّ أَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لي فَلا تَلُومُوني وَ لُومُوا أَنْفُسَكُم» میرا تمہارے اوپر کوئی زور بھی نہیں تھا سوائے اس کے کہ میں نے تمہیں دعوت دی اور تم نے اسے قبول کرلیا تو اب تم میری ملامت نہ کرو بلکہ اپنے نفس کی ملامت کرو ۔ [ابراهیم/ 22 ]
🔰جب ہم خدا کے سامنے دعا میں شیطان سے چھٹکارا چاہتے ہیں اصل میں ہم خدا کی پناہ میں چلے جاتے ہیں اور اس کے ان وسوسوں سے مقابلہ کرنے کے لئے خدا سے مدد طلب کرتے ہیں جو اپنے سواروں اور پیادوں کے ساتھ ہم پر حملہ ور ہے اور ہمیں مجبور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
شیطان سے مقابلہ کا راستہ تقویٰ "اپنی حفاظت" اور ورع "پرہیز گاری" ہے۔
❇️ خواجہ عبداللہ کہتے ہیں:
ورع ناپسند کاموں، اضافی چیزوں، اور غلط خیالوں سے پرہیز کو کہتے ہیں۔
ناپسند کاموں سے پرہیز تین چیزوں سےانجام پاتا ہے:
1. مذمت اور ملامت کرنے سے پرہیزکرنا ، 2. دین کی کمی اور نقصان سے محافظت کرنا، 3.دل کی نجاست اور پلیدگیوں سے پاکیزہ رکھنا۔
اضافہ اور جمع کرنے سے پرہیز تین چیزوں سےممکن ہے:
1. حساب و میزان کے طولانی ہونے کا خوف، 2. دشمنوں کی شماتت اور طعنوں کا ڈر 3. وارثوں کی بددیانتی اور غبن کا اندیشہ.
فرسودہ اور بیہودہ خیالات سے پرہیز تین چیزوں سے ہے:
1. قرآن میں تدبّر اور غور کرنے سے، 2. قبرستان کی زیارت سے 3.علماء اور حکماء کے اقوال اور حکم میں غور و خوض سے ۔ [انصاري، عبداللّه، صد میدان، میدان پانزدهم، ص 42]
♻️ آج کے دن کا ذکر« اعوذباللّه من الشیطان الرجیم »
📚سی گام خودسازی، محمود صلواتی، ص64۔