علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 23 جون، 2020

حکمت ۱۱۳


#بہترین


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:


✅ بہترین دولت

🔰 لا مَالَ‏ أَعْوَدُ مِنَ الْعَقْلِ 
◽️ عقل سے زیادہ فائدہ مند کوئی دولت نہیں۔

✅ وحشتناک تنہائی

🔰 و لَا وَحْدَةَ أَوْحَشُ مِنَ الْعُجْبِ 
◽️ اور خود پسندی سے زیادہ وحشت ناک کوئی تنہائی نہیں۔

✅ بہترین عقل

🔰 و لَا عَقْلَ كَالتَّدْبِيرِ 
◽️ اور  تدبیر جیسی کوئی عقل نہیں ہے۔

✅ بہترین بزرگی

🔰 و لَا كَرَمَ كَالتَّقْوَى 
◽️ اور تقوی اور پرہیزگاری جیسی کوئی بزرگی نہیں ہے

✅ بہترین ساتھی 

🔰 و لَا قَرِينَ كَحُسْنِ الْخُلُقِ 
◽️ اور حسن اخلاق سے پہتر کوئی ساتھی نہیں۔

✅ بہترین میراث

🔰 و لَا مِيرَاثَ كَالْأَدَبِ
◽️ اور ادب کے مانند کوئی میراث نہیں ہے۔

✅ بہترین قائد

🔰 و لَا قَائِدَ كَالتَّوْفِيقِ
◽️ اور توفیق اور خدا کی عنایت جیسا کوئی پیشرو نہیں ہے۔

✅ بہترین تجارت

🔰 و لَا تِجَارَةَ كَالْعَمَلِ الصَّالِحِ 
◽️ اور عمل صالح سے بہتر کوئی تجارت نہیں۔

✅ بہترین فائدہ

🔰 و لَا [زَرْعَ‏] رِبْحَ كَالثَّوَابِ 
◽️ اور ثواب سے بڑھ کر کوئی کوئی نفع نہیں۔

✅ بہترین پرہیزگاری

🔰 و لَا وَرَعَ كَالْوُقُوفِ عِنْدَ الشُّبْهَةِ 
◽️ اور شبہات کے وقت احتیاط کرنے سے بہتر کوئی پرہیزگاری نہیں۔

✅ بہترین زہد

🔰 و لَا زُهْدَ كَالزُّهْدِ فِي الْحَرَامِ 
◽️ اور حرام کی طرف سے بے رغبتی سے بڑھ کر کوئی زہد نہیں۔

✅ بہترین علم

🔰 و لَا عِلْمَ كَالتَّفَكُّرِ
◽️ اور تفکّر سے بڑھ کر کوئی علم نہیں۔

✅ بہترین عبادت

🔰 و لَا عِبَادَةَ كَأَدَاءِ الْفَرَائِضِ
◽️ اور ادائے فرائض کے مانند کوئی عبادت نہیں۔

✅ بہترین ایمان

🔰 و لَا إِيمَانَ كَالْحَيَاءِ وَ الصَّبْرِ
◽️ اور حیا و صبر سے بڑھ کر کوئی ایمان نہیں ہے۔

✅ بہترین حسب

🔰 و لَا حَسَبَ كَالتَّوَاضُعِ
◽️ اور انکساری، تواضع جیسا کوئی حسب نہیں۔

✅ بہترین شرف

🔰 و لَا شَرَفَ كَالْعِلْمِ
◽️ اور علم سے بڑھ کر کوئی شرف نہیں۔

✅ بہترین عزت

🔰 و لَا عِزَّ كَالْحِلْمِ
◽️ اور حلم کے مانند کوئی عزت نہیں۔

✅ بہترین پشت پناہ 

🔰 و لَا مُظَاهَرَةَ أَوْثَقُ مِنَ الْمُشَاوَرَةِ، 
◽️ اور مشورہ سے زیادہ مضبوط کوئی پشت پناہ نہیں ہے۔

📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص488، حکمت [109] 113