علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 15 ستمبر، 2026

#دعا



#دعا


#تقرب_الی_اللہ


🌹🌹حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:


🟤 عَلَيْكُمْ بِالدُّعَاءِ؛ فَإِنَّكُمْ لَا تَقَرَّبُونَ بِمِثْلِهِ، وَ لَا تَتْرُكُوا صَغِيرَةً لِصِغَرِهَا أَنْ تَدْعُوا بِهَا؛ إِنَّ صَاحِبَ الصِّغَارِ هُوَ صَاحِبُ الْكِبَارِ.


🔵 دعا کو خود پر لازم جانو، کیونکہ تم اس کے مانند کسی اور چیز کے ذریعے خدا کا قرب حاصل نہیں کرسکتے، اور کسی بھی چھوٹی حاجت کو محض اس لیے کہ وہ چھوٹی ہے مانگنے سے گریز مت کرو؛ کیونکہ جو چھوٹی چیزوں کا مالک ہے، وہی بڑی چیزوں کا صاحبِ اختیار ہے۔


📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج۲، ص۴۶۷، ح۶، باب فضل الدعاء و الحث عليه


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 عام طور پر ہم صرف اس وقت کہ جب حالات سخت ہوجائیں اور مشکلات بڑھ جائیں تب دعا کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اپنی چھوٹی چھوٹی روزمرہ کی ضروریات کو سمجھتے ہیں کہ ہم خود ہی پوری کر سکتے ہیں۔ 


لیکن حضرت امام صادق علیہ السلام ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ دعا صرف حاجت پوری کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے اور اس کا قرب حاصل کرنے کا بہترین وسیلہ بھی ہے۔


دوسری بات یہ کہ جب ہم اپنی معمولی سے معمولی ضرورت کے لیے بھی اللہ کے حضور ہاتھ اٹھاتے ہیں تو درحقیقت ہم اس گہری حقیقت کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہم کسی بھی کام میں اللہ سے بے نیاز اور خودمختار نہیں ہیں، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا۔


جس پروردگار کے اختیار میں کائنات کی بڑی سے بڑی مشکل کا حل ہے، ہماری روزمرہ کی معمولی سے معمولی ضرورت بھی اسی کے اختیار میں ہے۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor