#بچے_کا_حق
#تعلیم_و_تربیت
#مہربانی
#حفظ_آبرو
🌹🌹امام زین العابدین علیه السلام
🟤 حَقُ الصَّغِيرِ رَحْمَتُهُ فِي تَعْلِيمِهِ وَ الْعَفْوُ عَنْهُ وَ السَّتْرُ عَلَيْهِ وَ الرِّفْقُ بِهِ وَ الْمَعُونَةُ لَهُ۔
🔵 بچّے کا حق یہ ہے کہ اس کی تعلیم و تربیت میں اس کے ساتھ محبت و شفقت کا برتاؤ کرو، اس کی خطاؤں سے درگزر کرو، اس کی لغزشوں پر پردہ ڈالو، اس کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ اور اس کی مدد کرو۔
📚 من لا يحضره الفقيه، ج۲، ص۶۲۵، باب الحقوق
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اپنے ارشاد میں بچوں اور کم سن افراد کے ساتھ حسنِ سلوک اور تربیت کے سلسلے میں ایک نہایت لطیف اور دقیق اصول بیان فرماتے ہیں۔
اس تربیتی اصول کی بنیاد محبت، شفقت اور بچے کی عزتِ نفس کی حفاظت پر مبنی ہے۔
چونکہ بچہ ابھی سیکھنے، سمجھنے اور اپنے اردگرد کی دنیا کو پہچاننے کے مرحلے میں ہوتا ہے، اس لیے اس سے غلطیوں کا سرزد ہونا فطری امر ہے۔ ایسے میں سختی، ہر غلطی پر گرفت، ملامت اور سرزنش کے بجائے ضروری ہے کہ اس کے ساتھ محبت، شفقت اور نرمی سے پیش آیا جائے، اس کی لغزشوں سے درگزر کیا جائے اور غلطیوں پر پردہ ڈالا جائے، تاکہ اس کی شخصیت مجروح نہ ہو، خود اعتمادی کو ٹھیس نہ لگے اور اس کی عزتِ نفس برقرار رہے۔
اس طرزِ عمل سے اس کے اندر مزید سیکھنے کا حوصلہ پیدا ہوگا اور وہ خوف کے بجائے محبت اور اعتماد کے ماحول میں اپنی شخصیت کو پروان چڑھا سکے گا۔
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor
