علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 18 ستمبر، 2026

#وقت_کی_اہمیت

 #ماضی_حال_مستقبل



#وقت_کی_اہمیت


🌹🌹 حضرت امام علی علیہ السلام:


🟤 مَاضِي يَوْمِكَ‏ فَائِتٌ‏ وَ آتِيهِ مُتَّهَمٌ وَ وَقْتُكَ مُغْتَنَمٌ فَبَادِرْ فِيهِ فُرْصَةَ الْإِمْكَانِ وَ إِيَّاكَ أَنْ تَثِقَ بِالزَّمَانِ۔


🔵 تمہارا گزرا ہوا دن ہاتھ سے نکل چکا ہے، آنے والا دن مشکوک اور غیر یقینی ہے، اور موجودہ وقت تمہارے لیے غنیمت ہے؛ پس اسی میں فرصت کو غنیمت جانتے ہوئے سبقت اختیار کرو، اور خبردار! زمانے پر بھروسہ نہ کرنا۔


📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص۴۷۳، ح۱۰۸۰۸، أهميتها و فوائدها۔۔۔


▫️▫️▫️▫️▫️


یعنی جو وقت گزر گیا، وہ گزر گیا اور ختم ہوچکا ہے، اب اس میں کچھ انجام دینا ممکن نہیں ہے۔ اور جو وقت آنے والا ہے، وہ مشکوک اور غیر یقینی ہے؛ کیونکہ یہ معلوم نہیں کہ تم اس وقت تک زندہ رہو گے یا نہیں، اور اگر زندہ رہے بھی تو عمل کی توفیق ملے گی یا نہیں!


لہذا آج جو مہلت اور استطاعت تمہیں حاصل ہے، اسی کو غنیمت جانو اور نیک کاموں میں سبقت کرو، اور جتنی بھلائی کرنے کی قدرت رکھتے ہو، اسے انجام دے ڈالو۔


اور زمانے پر بھروسہ نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کبھی حالات تمہارے موافق ہوں اور زمانہ تم پر مہربان نظر آئے، تو خیال رہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اچانک اپنا رخ موڑ لے اور تمہاری آسودگی کو مصیبت اور بدبختی میں بدل دے۔


📚شرح آقا جمال خوانسارى بر غرر الحكم و درر الكلم، ج۶، ص۱۴۰۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor