علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 18 جولائی، 2026

#خیرخواہی!



#دشمن


#خیرخواہی!


▫️ حضرت امام علی علیہ السلام:


◽️  قَدْ جَهِلَ‏ مَنِ‏ اسْتَنْصَحَ‏ أَعْدَاءَهُ‏۔


◽️ جو شخص اپنے دشمنوں سے خیرخواہی کی امید رکھے، وہ یقیناً جاہل ہے۔


📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص۲۲۵، ح۴۵۶۲، شرائط النصيحة


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 یقیناً نادان ہے وہ شخص جو اپنے دشمنوں سے خیرخواہی کی توقع رکھے؛ یعنی ان سے یہ امید باندھے کہ وہ اس کے معاملات کی تدبیر اخلاص اور خیرخواہی کے ساتھ کریں گے اور اس میں کسی قسم کا دھوکا یا فریب نہیں دیں گے۔ یا اپنے دشمنوں کو خیرخواہ سمجھے، یعنی وہ اس کے حق میں جو تدبیر کریں اسے بےغرض اور مخلصانہ جانے اور ان کی رائے پر اعتماد کرکے اس کے مطابق عمل کرے۔


📚 شرح آقا جمال خوانسارى بر غرر الحكم و درر الكلم، ج۴، ص۴۷۳۔


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor