علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 7 نومبر، 2026

5⃣ #دعائے_حضرت_زہرا_سلام_اللہ_علیہا



#دروس_فاطمی


5⃣ #دعائے_حضرت_زہرا_سلام_اللہ_علیہا


حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی جمعرات کے دن کی دعاؤں میں سے:


🟤 اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَ التُّقَى وَ الْعَفَافَ وَ الْغِنَى وَ الْعَمَلَ بِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضَى۔


🔵 خدایا! میں تجھ سے ہدایت اور تقویٰ، پاکدامنی اور بے نیازی کا سوال کرتی ہوں، اور ایسے عمل کی توفیق جو تجھے پسند ہو اور جس سے تو راضی ہو۔


📚 بحارالانوار، ج ۸۷، ص ۳۳۹


◽️◽️◽️◽️◽️


✍🏼 سب اللہ کی "ہدایت" کے محتاج ہیں۔


ہم روزانہ نماز میں کئی بار اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں "سیدھے راستے" کی ہدایت فرمائے، اور یہی اس ضرورت کی دلیل ہے۔


ہمیں ہدایت کی بھی ضرورت ہے اور تقویٰ کی بھی، جو دنیا سے آخرت کے لیے جمع کی ہوئی پونجی ہے اور ہمیشہ کے سفر کا زادِ راہ۔


عفّت و پاکدامنی اور بے نیازی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی دوسری دعائیں ہیں۔


ایک مسلمان کے عمل کا جو اصل معیار ہے وہ اللہ کی بارگاہ میں شرف "قبولیت" ہے۔


کام کی قدر و منزلت تبھی ہے جب اللہ اسے پسند کرے اور اس سے راضی ہو۔


اللہ پرہیزگار، فرماں بردار، شکر گزار اور نیک بندوں کو دوست رکھتا ہے۔


وہ مخلص نیکوکاروں، انفاق کرنے والوں اور بے ریا عبادت گزاروں سے راضی ہوتا ہے۔


یہ جاننا کہ کون سا کام اللہ کو پسند ہے اور کون سا ناپسند، ایک قدم ہے اور اس کی رضا کے مطابق عمل کرنا اور جو چیز اسے ناپسند ہو اس سے بچنا، دوسرا قدم۔


خدایا ہو ایسا سرانجام کار

تو راضی رہے اور ہم رستگار


ایسے طرزِ عمل کی توفیق بھی اللہ ہی سے مانگنی چاہیے، اور ان چیزوں کی ہدایت بھی جو اس کی رضا کا سبب قرار پائیں۔


📚 حکمت ہای فاطمی(ترجمہ و توضیح چہل حدیث از حضرت فاطمہ علیہا السّلام)، جواد محدثی


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor