علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 6 نومبر، 2026

4️⃣#امور_خانہ_داری




#دروس_فاطمی



4️⃣#امور_خانہ_داری



▫️جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ نے گھر کے اندرونی امور جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کے سپرد کیے اور گھر سے باہر کے کام حضرت علی علیہ السلام کے ذمّے کیے،▫️


تو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے فرمایا:


🟤 فَلَا يَعْلَمُ مَا دَخَلَنِي مِنَ السُّرُورِ إِلَّا اللَّهُ بِإِكْفَائِي رَسُولُ اللَّهِ ص تَحَمُّلَ‏ أَرْقَابِ‏ الرِّجَالِ‏.


🔵 اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ اس بات سے مجھے کتنی خوشی ہوئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجھے مردوں کے شانہ بشانہ ہونے (اور گھر سے باہر کے کاموں) سے سبکدوش کر دیا۔


📚وسائل الشیعه، ج ۱۴، ص ۱۲۳۔


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 جب عورت کا سب سے قیمتی زیور "حجاب اور پاکدامنی" ہے، تو اس کی حفاظت بھی ضروری ہے۔


عورتوں اور مردوں کے تعلقات میں شرعی حدود کا خیال رکھنا، مشکلات پیدا کرنے والی بے تکلفی، وسوسہ انداز گفتگو اور اخلاقی اصولوں سے ہٹ کر برتاؤ سے پرہیز کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، اور جتنا زیادہ ان شرعی حدود کا خیال رکھا جائے، اتنا ہی معاشرے، خواتین اور نوجوانوں کے حق میں بہتر ہوگا۔


اگرچہ گھر سے باہر کے امور اور سماجی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصّہ لینا عورتوں اور لڑکیوں کے لیے حرام نہیں ہے، لیکن خواتین کا اصل کمال ماں کا کردار نبھانا، بچوں کی تربیت کرنا اور گھر کے معاملات کو سنبھالنا ہے۔


باہر کی سرگرمیوں میں شرکت سے، لامحالہ نامحرم مرد و عورت کا آمنا سامنا اور نظروں کا ٹکراؤ ہو ہی جاتا ہے، اور اگر اسے کم کیا جا سکے تو بہتر ہے۔


نامحرموں سے میل جول سے پرہیز اس لیے پسندیدہ ہے کہ اس سے پاکدامنی کی حفاظت کے لیے بہتر ماحول فراہم ہوتا ہے۔


حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اس بات سے خوش ہوئیں کہ گھر سے باہر کے کام حضرت امام علی علیہ السلام کے کندھوں پر آئے اور گھر کے اندر کے کام ان کے اپنے ذمے، تاکہ انہیں باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔


یہ بنیادی طریقہ ہی فاطمی راہ ہے اور اسی سے ان کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔


📚 حکمت ہای فاطمی(ترجمہ و توضیح چہل حدیث از حضرت فاطمہ علیہا السّلام)، جواد محدثی



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor