#دروس_فاطمی
7️⃣ #ستمگروں_کا_انجام
🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:
🟤 فَبِعَيْنِ اللَّهِ مَا تَفْعَلُونَ، وَ سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ، وَ أَنَا ابْنَةُ نَذِيرٍ لَكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذابٍ شَدِيدٍ۔
🔵 تم جو کچھ کرتے ہو وہ اللہ کی نظروں کے سامنے ہے، ظالموں کو بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہونے والے ہیں، اور میں اسی رسول کی بیٹی ہوں جو تمہیں اللہ کے سخت عذاب سے ڈرایا کرتے تھے۔
📚 الاحتجاج طبرسی، ج ۱، ص ۱۴۱
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 یہ سخت اور شدید تنقیدی کلمات اس وقت کے ہیں جب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلی کی وفات کے بعد، لوگوں کی عہد شکنی اور حق کی حمایت اور اہل بیتِ عصمت علیہم السلام کی پشت پناہی میں ان کی سستی کو دیکھ کر مسجدِ مدینہ کا رخ کیا اور فدک کے غصب کیے جانے، امیرالمؤمنین علیہ السلام کی خانہ نشینی اور اہل بیت علیہم السلام پر ظلم و جفا کے بعد وہ مشہور خطبہ ارشاد فرمایا۔
توقع یہ تھی کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ کی وصیتوں کی طرف توجہ دی جائے گی، خواہ وہ حضرت علی علیہ السلام کی امامت کے بارے میں ہوں، یا قرابت داروں کی مودّت اور ان کی حرمت کی حفاظت کے بارے میں، یا رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی عترت کی پیروی کے سلسلے میں۔
لیکن دنیا پرستی اور جاہ طلبی نے کچھ لوگوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور انہوں نے ایسے کام کیے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی لخت جگر کی ناراضگی کا سبب بنے۔
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ایک طرف انہیں خدا کی یاد دلا رہی تھیں تاکہ وہ جان لیں کہ ان کے کام اللہ سے پوشیدہ نہیں اور ایک دن انہیں جواب دہ ہونا ہے، دوسری طرف اس تاریک انجام اور دردناک مقدر کی یاد دہانی کرا رہی تھیں جو اللہ نے ظالموں کے لیے مقرر کر رکھا ہے، اور تیسری طرف یہ بھی یاد دلا رہی تھیں کہ وہ اس رسول اعظم کی بیٹی ہیں جو لوگوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرایا کرتے تھے۔
ان تمام یاد دہانیوں اور تنبیہوں کا مقصد معاشرے کو بیدار کرنا اور انہیں ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا تھا، تاکہ ان پر حجت تمام ہو جائے اور کل وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ کاش کوئی ہمیں بتاتا اور یاد دلاتا۔
📚 حکمت ہای فاطمی(ترجمہ و توضیح چہل حدیث از حضرت فاطمہ علیہا السّلام)، جواد محدثی
