#دروس_فاطمی
1️⃣1️⃣ #بارگاہ_الہی_میں
🌹🌹حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:
🟤 إحمدُوا اللهَ الذی لِعَظَمِتِه و نُورِهِ یَبتَغی مَن فِی السمواتِ وَ الأرضِ إلیه الوَسیلةَ۔
🔵 اس اللہ کی حمد و ثنا کرو جس کی عظمت اور نور کے ادراک اور معرفت کے لیے آسمانوں اور زمین پر رہنے والا ہر کوئی وسیلہ تلاش کر رہا ہے۔
📚 شرح نهج البلاغة لابن أبي الحديد، ج۱۶، ص۲۱۱۔
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼جو چیز ہماری زبان کو حمد و ثنا کے لیے کھولتی ہے وہ "معرفت" ہے۔
انسان جتنا زیادہ اس جہاں کے حقیقی مالک، کارساز اور کائنات کے مدبّر کو پہچانتا ہے، اتنا ہی اس کے حضور میں سر جھکاتا ہے اور خود کو بندہ اور اسے اپنا رب پاتا ہے۔
کون ہے جو آغوش عنایت پروردگار میں آنا نہ چاہے؟
کون ہے جو اس کا قرب پانے کا وسیلہ نہ ڈھونڈ رہا ہو؟
لیکن... اس تک پہنچا کیسے جائے؟ اس کے قرب کا وسیلہ کیا ہے؟ کون سا عمل اور کون سی معرفت ہمیں اس کے در پر عاجز و خاکسار بناتی ہے اور ہمارے دست دعا کو اس کی بارگاہ میں اٹھا دیتی ہے؟
اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ ہدایت کی جتنی روشنی اور حقیقت کا جتنا نور ہے، سب اسی کی طرف سے ہے۔
پس ایسے خدا کی حمد کرنی چاہیے اور عاجزی کے ساتھ اس کی ثنا میں لگ جانا چاہیے، کیونکہ یہ حمد و ثنا بندے کی اس معرفت اور بصیرت کی گواہی ہے جو اسے پروردگار کے جلال، عظمت، نور اور ہدایت کے بارے میں حاصل ہے۔
عرشِ الٰہی کے گرد رہنے والے فرشتے ہوں یا زمین پر رہنے والے وہ لوگ جنہوں نے انبیاء کی ہدایت کے سائے میں خدا کو پہچانا، سب کے سب اللہ کا قرب اور رضا پانے کے لیے "وسیلہ" ڈھونڈ رہے ہیں، اور کائنات کا ہر ذرہ اس بے مثل ہستی کی تلاش میں ہے، بالکل ایسے ہی جیسے مقناطیس اپنی کشش سے ذرّات کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔
حمد و ثنا بھی قرب الہی تک پہنچنے کا ایک وسیلہ ہے۔ لہٰذا اس کی حمد و ثنا کرنی چاہیے، کیونکہ وہی تعریف کے لائق ہے۔
📚 حکمت ہای فاطمی (ترجمہ و توضیح چہل حدیث از حضرت فاطمہ (علیہا السّلام)، جواد محدثی
