#رمضان_المبارک
#ماہ_مغفرت
🌷🌷حضرت امام علی رضا علیہ السلام:
🔴 الْحَسَنَاتُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ مَقْبُولَةٌ وَ السَّيِّئَاتُ فِيهِ مَغْفُورَةٌ مَنْ قَرَأَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ كَانَ كَمَنْ خَتَمَ الْقُرْآنَ فِي غَيْرِهِ مِنَ الشُّهُورِ وَ مَنْ ضَحِكَ فِيهِ فِي وَجْهِ أَخِيهِ الْمُؤْمِنِ لَمْ يَلْقَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا ضَحِكَ فِي وَجْهِهِ وَ بَشَّرَهُ بِالْجَنَّةِ وَ مَنْ أَعَانَ فِيهِ مُؤْمِناً أَعَانَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى الْجَوَازِ عَلَى الصِّرَاطِ يَوْمَ تَزِلُّ فِيهِ الْأَقْدَامُ وَ مَنْ كَفَّ فِيهِ غَضَبَهُ كَفَّ اللَّهُ عَنْهُ غَضَبَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ مَنْ نَصَرَ فِيهِ مَظْلُوماً نَصَرَهُ اللَّهُ عَلَى كُلِّ مَنْ عَادَاهُ فِي الدُّنْيَا وَ نَصَرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ الْحِسَابِ وَ الْمِيزَانِ شَهْرُ رَمَضَانَ شَهْرُ الْبَرَكَةِ وَ شَهْرُ الرَّحْمَةِ وَ شَهْرُ الْمَغْفِرَةِ وَ شَهْرُ التَّوْبَةِ وَ الْإِنَابَةِ مَنْ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَفِي أَيِّ شَهْرٍ يُغْفَرُ لَهُ فَاسْأَلُوا اللَّهَ أَنْ يَتَقَبَّلَ مِنْكُمْ فِيهِ الصِّيَامَ وَ لَا يَجْعَلَهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْكُمْ وَ أَنْ يُوَفِّقَكُمْ فِيهِ لِطَاعَتِهِ وَ يَعْصِمَكُمْ مِنْ مَعْصِيَتِهِ إِنَّهُ خَيْرُ مَسْئُول۔
🔵 نیکیاں ماہ رمضان میں قبول ہوتی ہیں، اور گناہ بخش دئے جاتے ہیں،
جو ماہ رمضان میں کتاب خدا کی ایک آیت کی تلاوت کرے گا گویا وہ اس کی طرح ہے جس نے دوسرے مہینوں میں پورے قرآن کو ختم کیا ہو،
اور جو اس مہینے میں اپنے مومن بھائی سے خوشروئی کے ساتھ پیش آئے گا وہ یوم قیامت اس سے اس طرح سے ملاقات کرے گا کہ اس کا چہرہ کھلا ہوا ہوگا اور اسے جنّت کی بشارت دے گا،
اور جو اس مہینے میں کسی مومن بھائی کی مدد کرے گا خدا اسے پل صراط سے گزرنے میں مدد فرمائے گا جبکہ لوگوں کے قدم اس پر ڈگمگا رہے ہونگے،
اور جو اس مہینے میں اپنے غیض و غضب کو روکے گا خدا قیامت کے دن اس سے اپنے غضب کو دور رکھے گا،
اور جو اس مہینے میں کسی مظلوم کی نصرت کرے گا خدا دنیا میں اس سے دشمنی کرنے والے کے مقابل اس کی مدد فرمائے گا اور آخرت میں میزان اور حساب کے وقت اس کی نصرت کرے گا۔
ماہ رمضان برکت کا مہینہ ہے، رحمت کا، مغفرت کا، توبہ و انابہ کا مہینہ ہے؛ جس کی مغفرت ماہ رمضان میں نہ ہو سکے پھر کس مہینے میں ہوگی؟!
لہذا خدا سے دعا کرو کہ وہ اس مہینے میں تمہارے روزے قبول فرمائے، عمر طولانی کرے، اور وہ تمہیں اس میں اپنی اطاعت کی توفیق دے اور معصیت سے محفوظ رکھے ؛ بیشک وہ بہترین ذمہ دار اور چارہ ساز ہے۔
📚 فضائل الأشهر الثلاثة، ص۹۷، كتاب فضائل شهر رمضان