علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 19 مارچ، 2025

#اعمال_مشترک_شبہائے_قدر



#اعمال_مشترک_شبہائے_قدر


✅ شیخ عباس قمی مرحوم مفاتیح الجنان میں لکھتے ہیں:


ماہ رمضان کی انیسویں کی شب، پہلی شب قدر ہے، شب قدر اس شب کو کہتے ہیں جس کی فضیلت سال کی کوئی بھی شب نہیں پاسکتی، جس کے اعمال ہزار مہینوں کے اعمال سے افضل ہیں، اسی شب میں سال کے تمام امور مقدّر ہوتے ہیں، ملائکہ اور اعظمِ ملائکہ یعنی روح اسی رات اللہ کے اذن سے زمین پر نازل ہوتے ہیں، اور حضرت امام زماں عج کی خدمت میں شرفیاب ہوتے ہیں، اور جو بھی لوگوں کے لئے مقدّر ہوا ہے امام زماں عج کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔


اس شب کے اعمال دو قسم کے ہیں، ۱۔ جن اعمال کو تینوں راتوں میں انجام دینا ہے۔ ۲۔ جو اعمال ہر ایک شب سے مخصوص ہیں۔ 


پہلی قسم: اس میں چند چیزیں ہیں: 


1️⃣: #غسل۔ علاّمہ مجلسی  فرماتے ہیں: بہتر ہے غروب آفتاب کے وقت غسل کیا جائے اور اسی کے ساتھ نماز مغربین پڑھی جائے۔


2️⃣: #دو_ركعت_نماز۔ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سورہ توحید پڑھیں، نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستّر مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللهَ وَاَتُوبُ اِلَيْهِ کہیں۔

نبی اکرم صلي الله عليہ وآلہ سے روایت ہے کہ وہ اپنی جگہ سے نہیں اٹھے گا یہاں تک کہ خداوندعالم اسے اور اس کے والدین کو بخش دیگا۔


3️⃣: #قرآن مجید کو کھولیں اور اپنے سامنے لائیں اور کہیں:

اَللَّـهُمَّ اِنّي اَسْئَلُكَ بِكِتابِكَ الْمُنْزَلِ وَما فيهِ، وَفيهِ اسْمُكَ الاَْكْبَرُ، وَاَسْمآؤُكَ الْحُسْني، وَما يُخافُ وَيُرْجي اَنْ تَجْعَلَني مِنْ عُتَقآئِكَ مِنَ النّارِ،

اس کے بعد دعائیں طلب کریں۔


4️⃣: #مصحف شريف کو اپنے سر پر رکھیں اور کہیں:

اَللَّـهُمَّ بِحَقِّ هذَا الْقُرْآنِ، وَبِحَقِّ مَنْ اَرْسَلْتَهُ بِهِ، وَبِحَقِّ كُلِّ مُؤْمِن مَدَحْتَهُ فيهِ، وَبِحَقِّكَ عَلَيْهِمْ فَلا اَحَدَ اَعْرَفُ بِحَقِّكَ مِنْكَ

پھر دس مرتبہ کہیں: بِكَ يا اَللهُ

پھر دس مرتبہ:بِمُحَمَّد

پھر دس مرتبہ:بِعَليٍّ

پھر دس مرتبہ:بِفاطِمَةَ

پھر دس مرتبہ:بِالْحَسَنِ

پھر دس مرتبہ:بِالْحُسَيْنِ

پھر دس مرتبہ:بِعَلِيّ بْنِ الْحُسَيْنِ

پھر دس مرتبہ:بُمَحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ

پھر دس مرتبہ:بِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّد

پھر دس مرتبہ:بِمُوسَي بْنِ جَعْفَر

پھر دس مرتبہ:بِعَلِيِّ بْنِ مُوسي

پھر دس مرتبہ:بِمُحَمَّدِبْنِ عَلِيٍّ

پھر دس مرتبہ:بِعَلِيِّ بْنِ مُحَمَّد

پھر دس مرتبہ:بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ

پھر دس مرتبہ:بِالْحُجَّةِ

اس کے بعد جو حاجت ہو خدا سے طلب کریں۔


5️⃣: امام حسین علیہ السلام کی #زیارت کریں، روایت میں ہے کہ جب شب قدر ہوتی ہے ساتویں آسمان سے منادی آواز دیتا ہے کہ جو بھی شخص زیارت قبر حسین علیہ السلام کے لئے آیا ہے خدا نے اسے بخش دیا ہے۔


6️⃣: #شب_بیداری، اس شب کا احیاء کریں، روایت میں ہے کہ جو شخص شب قدر کا احیا کرے رات میں بیدار رہے، اس کے گناہ بخش دئے جاتے ہیں خواہ ان کی تعداد ستاروں سے زیادہ، پہاڑوں سے زیادہ سنگین اور دریا کی تہ سے زیادہ عمیق ہوں۔


7️⃣: #سو_رکعت_نماز پڑھیں کہ اس کی بہت زیادہ فضیلت ہے، اور افضل یہ ہے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھی جائے۔ 


8️⃣: اس #دعا کو پڑھیں: اَللّهُمَّ اِنّي اَمْسَيْتُ لَكَ عَبْداً داخِراً،لا اَمْلِكُ لِنَفْسي نَفْعاً وَلا ضَرّاً، وَلااَصْرِفُ عَنْها سُوءاً، اَشْهَدُ بِذلِكَ عَلي نَفْسي، وَاَعْتَرِفُ لَكَ بِضَعْفِ قُوَّتي، وَقِلَّةِ حيلَتي، فَصَلِّ عَلي مُحَمَّد وَ الِ مُحَمَّد، وَاَنْجِزْ لي ماوَعَدْتَني، وَجَميعَ الْمُؤْمِنينَ وَالْمُؤْمِناتِ مِنَ الْمَغْفِرَةِ في هذِهِ اللَّيْلَةِ، وَاَتْمِمْ عَلَيَّ ما اتَيْتَني فَاِنّي عَبْدُكَ الْمِسْكينُ الْمُسْتَكينُ، الضَّعيفُ الْفَقيرُ الْمَهينُ، اَللَّـهُمَّ لا تَجْعَلْني ناسِياً لِذِكْرِكَ فيـما اَوْلَيْتَني، وَلا] غافِلاً لاِِحْسانِكَ فيـما اَعْطَيْتَني، وَلا ايِساً مِنْ اِجابَتِكَ، وَاِنْ اَبْطَاَتْ عَنّي، في سَرّآءَ اَوْ ضَرّآءَ، اَوْ شِدَّة اَوْ رَخآء، اَوْ عافِيَة اَوْ بَلاء، اَوْ بُؤْس اَوْ نَعْمآءَ، اِنَّكَ سَميعُ الدُّعآءِ.


اس دعا کو کفعمی نے امام زین العابدین علیہ السلام سے روایت کی ہے، کہ امام اس دعا کو ان راتوں میں قیام و قعود، رکوع و سجود کے عالم میں پڑھا کرتے تھے۔ علامہ مجلسی فرماتے ہیں: اس رات کے بہترین اعمال میں سے یہ ہے کہ مغفرت کی دعا کی جائے، اپنی دنیا و آخرت اور اپنے والدین، رشتہ داروں، قرابتداروں، برادران مومن خواہ باحیات ہوں یا رحلت فرماچکے ہوں کے لئے دعا کریں، مختلف اذکار پڑھے جائیں، زیادہ سے زیادہ محمد و آل محمد علیہم السلام صلوات بھیجیں، بعض روایات میں ذکر ہوا ہے کہ ان راتوں میں دعائے جوشن کبیر پڑھیں، یہ بھی روایت ہے کہ حضرت رسول خدا صلّی علیہ و آلہ کی خدمت میں کسی نے عرض کیا: اگر شب قدر حاصل ہوجائے تو اپنے خدا سے کیا مانگوں؟ فرمایا: عافیت۔


📚 مفاتیح الجنان،باب اعمال



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor