علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 10 ستمبر، 2017

حضرت امام جواد علیہ السلام کے بعض ارشادات۔



 ⚫️الْمُؤمِنُ یَحْتاجُ إلی ثَلاثِ خِصال: ١- تَوْفیق مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ٢- وَواعِظ مِنْ نَفْسِهِ ٣- وَقَبُول مِمَّنْ یَنْصَحُهُ. 

🗒مومن تین خصلتوں کا ہر حال میں محتاج رہتا ہے۔ ۱۔اللہ تعالی کی طرف سے توفیق۔ ۲۔ خود کا اندرسے  وعظ کرنے والا۔ ۳۔ نصیحت کرنے والی کی نصیحت کو قبول کرنا۔

📚بحارالأنوار، ج ۷۲، ص ۶۵، ح ۳۔

⚫️لوْسَكَتَ الْجاهِلُ مَااخْتَلَفَ النّاسُ.

🗒اگر جاہل خاموش رہے، لوگوں میں اختلاف نہیں ہوگا۔

📚كشف الغمّه، ج ۲، ص ۳۴۹۔

⚫️منِ اسْتَحْسَنَ قَبیحاً كانَ شَریكاً فیهِ. 

🗒جس نے فعل قبیح کی تعریف اور تائید کی وہ اس کے عذاب میں شریک ہوگا۔

📚كشف الغمّه، ج ۲، ص ۳۴۹۔

⚫️منِ اسْتَغْنی بِاللهِ إفْتَقَرَ النّاسُ إلَیْهِ، وَ مَنِ اتَّقَی اللهَ أحَبَّهُ النّاسُ وَ إنْ كَرِهُوا. 

🗒جو شخص خود کو اللہ کے ذریعہ بے نیاز کرے لوگ اس کے محتاج ہونگے اور جو اللہ کا تقوی اختیار کرے لوگ اس سے محبت کریں گے اگرچہ خود صاحب تقوی نہ ہوں۔

📚بحارالأنوار، ج ۷۵، ص ۷۹، ح ۶۲۔

⚫️موْتُ الاْنْسانِ بِالذُّنُوبِ أكْثَرُ مِنْ مَوْتِهِ بِالاْجَلِ، وَحَیاتُهُ بِالْبِرِّ أكْثَرُ مِنْ حَیاتِهِ بِالْعُمْرِ. 

🗒انسان کی موت معمولی موت سے زیادہ اس کے گناہوں کی وجہ سے ہوتی ہے، اور طول عمر سے زیادہ اس کی عمر اسکی نیکی اور احسان کے سبب سے ہوتی ہے۔

📚كشف الغمّه، ج ۲، ص ۳۵۰۔