علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 10 ستمبر، 2017

درس زندگی


👈👈امام ہشتم علیہ السلام کے 8 نورانی ارشادات:

💎مومن کی تین خصوصیات:

💫لا یَکُونُ الْمُؤْمِنُ مُؤْمِنًا حَتّى تَکُونَ فیهِ ثَلاثُ خِصال:1ـ سُنَّةٌ مِنْ رَبِّهِ. 2ـ وَ سُنَّةٌ مِنْ نَبِیِّهِ. 3ـ وَ سُنَّةٌ مِنْ وَلِیِّهِ. فَأَمَّا السُّنَّةُ مِنْ رَبِّهِ فَکِتْمانُ سِرِّهِ. وَ أَمَّا السُّنَّةُ مِنْ نَبِیِّهِ فَمُداراةُ النّاسِ. وَ أَمَّا السُّنَّةُ مِنْ وَلِیِّهِ فَالصَّبْرُ فِى الْبَأْساءِ وَ الضَّرّاءِ.

👈وہ مومن مومن نہیں جب تک اس میں تین خصلتیں نہ پائی جائیں۔ ۱۔اپنے رب ایک سنت۔ ۲، اپنے نبی کی ایک سنت۔ ۳۔ اپنے امام کی ایک سنت۔
سنت خدا راز کا چھپانا ہے۔ سنت پیغمبر لوگوں سے حسن سلوک، نرم رویہ، امام کی سنت تنگدستی اور پریشاں حالی میں صبر کرناہے۔

📚تحف العقول، ص442؛ صفات الشیعہ، ص37،

💎ہر انسان کا دوست اور دشمن:

💫« صَدیقُ کُلِّ امْرِء عَقْلُهُ وَ عَدُوُّهُ جَهْلُهُ ».

👈ہر انسان کا دوست اس کی عقل ہے اور دشمن اس کی جہالت

📚غررالحکم، ص421

💎عاقل کی دس خصوصیات:

💫« لا یَتِمُّ عَقْلُ امْرِء مُسْلِم حَتّى تَکُونَ فیهِ عَشْرُ خِصال: أَلْخَیْرُ مِنْهُ مَأمُولٌ. وَ الشَّرُّ مِنْهُ مَأْمُونٌ. یَسْتَکْثِرُ قَلیلَ الْخَیْرِ مِنْ غَیْرِهِ، وَ یَسْتَقِلُّ کَثیرَ الْخَیْرِ مِنْ نَفْسِهِ. لا یَسْأَمُ مِنْ طَلَبِ الْحَوائِجِ إِلَیْهِ، وَ لا یَمَلُّ مِنْ طَلَبِ الْعِلْمِ طُولَ دَهْرِهِ. أَلْفَقْرُ فِى اللّهِ أَحَبُّ إِلَیْهِ مِنَ الْغِنى. وَ الذُّلُّ فىِ اللّهِ أَحَبُّ إِلَیْهِ مِنَ الْعِزِّ فى عَدُوِّهِ. وَ الْخُمُولُ أَشْهى إِلَیْهِ مِنَ الشُّهْرَةِ. ثُمَّ قالَ(علیه السلام): أَلْعاشِرَةُ وَ مَا الْعاشِرَةُ؟ قیلَ لَهُ: ما هِىَ؟ قالَ(علیه السلام): لا یَرى أَحَدًا إِلاّ قالَ: هُوَ خَیْرٌ مِنّى وَ أَتْقى ».

👈مسلمان شخص کی عقل کامل نہیں ہوتی مگر یہ کہ اس میں دس خصلتیں پائی جاتی ہوں۔ 1۔ اس سے خیر کی امید ہو۔ 2۔ اس کے شر سے سب محفوظ ہوں۔ 3۔ دوسرے کی کم نیکی کو زیادہ سمجھے۔ 4۔ اپنی زیادہ نیکی کو کم گردانے۔ 5۔ اس سے جتنی بھی حاجت طلب کی جائے تھکاوٹ محسوس نہ کرے۔ 6۔ زندگی مین کبھی بھی طلب سے نہ تھکے۔ 7۔ خدا کی راہ میں غریبی کو امیری سے زیادہ پسند کرے۔ 8۔ خدا کی راہ میں ذلت کو دشمن کے ساتھ عزت سے زیادہ دوست رکھے۔ 9۔ گمنامی کو شہرت سے زیادہ چاہے۔ 10۔ پھر فرمایا: دسویں؟ دسویں کون سی ہے؟ کہا گیا: کون سی ہے؟ فرمایا: کسی کو نہ دیکھے مگر یہ کہے کہ وہ مجھ سے زیادہ نیک اور متقی ہے۔

📚تحف العقول، ص443۔

💎 صله رحم بہت ضروری

💫« صِلْ رَحِمَکَ وَ لَوْ بِشَرْبَة مِنْ ماء، وَ أَفْضَلُ ما تُوصَلُ بِهِ الرَّحِمُ کَفُّ الأَذى عَنْه ».

👈صلہ رحم کرو چاہے تھوڑے سے پانی کے ذریعہ ہی کیوں نہ ہو، اور بہترین صلہ رحمی رشتہ داروں کو تکلیف نہ پہونچانا ہے۔

📚کافی، ط اسلامیہ، ج2، ص151؛ تحف العقول ص445

💎توکل کیا ہے؟

💫« سُئِلَ الرِّضا(علیه السلام): عَنْ حَدِّ التَّوَکُّلِّ؟ فَقالَ(علیه السلام): أَنْ لا تَخافَ أحَدًا إِلاَّاللّهَ ».

👈امام رضا(علیه السلام) سے حقیقت توکّل کے سلسلہ میں سوال ہوا۔ فرمایا: یہ کہ خدا کے علاوہ کسی سے مٹ ڈرو۔

📚تحف العقول، ص445

💎کنجوس، حسود، بادشاہ، کذاب

💫« لَیْسَ لِبَخیل راحَةٌ، وَ لا لِحَسُود لَذَّةٌ، وَ لا لِمُـلـُوک وَفاءٌ وَ لا لِکَذُوب مُرُوَّةٌ ».

👈کنجوس کو آرام نہی ملتا، حسد کرنے والے کو خوشی نصیب نہیں ہوتی، باشاہوں میں وفا نہیں ہوتی، جھوٹ بولنے والے میں مروت اور مردانگی نہیں پائی جاتی۔

📚تحف العقول، ص455، بحار الانوار، ج75، ص345۔

💎اچھی زندگی 

💫« سُئِلَ الاِْمامُ الرِّضا(علیه السلام): عَنْ عَیْشِ الدُّنْیا؟ فَقالَ: سِعَةُ الْمَنْزِلِ وَ کَثْرَةُ الُْمحِبّینَ ».

👈امام سے دنیا کی خوشی کے بارے میں سوال ہوا۔ آپ نے فرمایا: گھر کا وسیع ہونا اور دوستوں کی کثرت۔

📚بحار الانوار، ط بیروت، ج73، ص153

💎عمل صالح اور آل محمّد علیہم السلام سے دوستی

💫« لا تَدْعُوا الْعَمَلَ الصّالِحَ وَ الاِْجْتِهادَ فِى الْعِبادَةِ إِتِّکالاً عَلى حُبِّ آلِ مُحَمَّد(علیهم السلام) وَ لا تَدْعُوا حُبَّ آلِ مُحَمَّد(علیهم السلام)لاَِمْرِهِمْ إِتِّکالاً عَلَى الْعِبادَةِ فَإِنَّهُ لا یُقْبَلُ أَحَدُهُما دُونَ الاْخَرِ ».

👈اپنے نیک اعمال کو آل محمد علیہم السلام سے دوستی کی بنا پر نہ چھوڑنا، اور اپنی عبادت کی بناپر آل محمد علیہم السلام سے محبت کو ترک نہ کرنا کیونکہ ان میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کے بغیر قبول نہیں کیا جائے گا۔

📚سفینۃ البحار، ج2، ص20؛ الفقه المنسوب إلى الإمام الرضا عليه السلام‏، 339
🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀