🌹🌹عید اللہ الاکبر(2)🌹🌹
👈👈عید غدیر معصومین(ع) کی نگاہ میں:
💫یوم عظیم الشان
📙قال علی (ع)۔۔۔۔۔ إِنَ هَذَا يَوْمٌ عَظِيمُ الشَّأْنِ فِيهِ وَقَعَ الْفَرَجُ وَ رُفِعَتِ الدَّرَجُ وَ وَضَحَتِ الْحُجَجُ وَ هُوَ يَوْمُ الْإِيضَاحِ وَ الْإِفْصَاحِ عَنِ الْمَقَامِ الصُّرَاحِ وَ يَوْمُ كَمَالِ الدِّينِ وَ يَوْمُ الْعَهْدِ الْمَعْهُودِ وَ يَوْمُ الشَّاهِدِ وَ الْمَشْهُودِ وَ يَوْمُ تِبْيَانِ الْعُقُودِ عَنِ النِّفَاقِ وَ الْجُحُود۔۔۔
📄۔۔۔آج کا دن (یوم غدیر) عظیم الشان دن ہے، اس دن اسلام اور مسلمین کو اطمینان خاطر نصیب ہوا، درجات کو بلند کیا گیا اور حجتیں آشکار ہوئی ہیں، اور یہ دن خالص ترین مقام و منزلت کے برملا کرنے اور واضح کرنے کا دن ہے اور دین کے کامل ہونے کا دن ہے، عہد و پیمان کا دن، شاہد و مشہود کا دن اور یہ دن نفاق و کفر فاش کرنے کا دن ہے۔۔۔
📚مصباح المتهجد و سلاح المتعبد، ج2،ص755،خطبة أمير المؤمنين ع في يوم الغدير؛ المصباح للكفعمي (جنة الأمان الواقية)،ص698؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)،ج94، ص116۔
💫بابرکت عید:
📙الامام الرضا (ع)۔۔۔۔۔ وَ اللَّهِ لَوْ عَرَفَ النَّاسُ فَضْلَ هَذَا الْيَوْمِ بِحَقِيقَتِهِ لَصَافَحَتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ فِي كُلِّ يَوْمٍ عَشْرَ مَرَّاتٍ
وَ لَوْ لَا أَنِّي أَكْرَهُ التَّطْوِيلَ لَذَكَرْتُ مِنْ فَضْلِ هَذَا الْيَوْمِ وَ مَا أَعْطَى اللَّهُ فِيهِ مَنْ عَرَفَهُ مَا لَا يُحْصَى بِعَدَدٍ.
📄خدا کی قسم اگر لوگ حقیقت میں اس دن (یوم غدیر) کی فضیلت کو جانتے ہوتے ، ملائک ہر دن ان سے دس مرتبہ مصافحہ کرتے۔ اگر خطبہ کے طولانی ہوجانے کو ناپسند نہ کرنا تو آج کے دن کی فضیلت اور جو اس دن کی معرفت رکھتا ہے خدا اسے اس دن جو عطاکرتا ہے جس کا شمار نہیں کیا جاسکتا سب بتاتا۔
📚تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)،ج6، ص24؛ إقبال الأعمال (ط - القديمة)، ج1، ص468؛ وسائل الشيعة، ج14، ص389۔
💫ستاروں کے درمیان چاند
📙قالَ لِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ص إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ زُفَّتْ أَرْبَعَةُ أَيَّامٍ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَ كَمَا تُزَفُ الْعَرُوسُ إِلَى خِدْرِهَا يَوْمُ الْفِطْرِ وَ يَوْمُ الْأَضْحَى وَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ وَ يَوْمُ غَدِيرِ خُمٍّ وَ يَوْمُ غَدِيرِ خُمٍّ بَيْنَ الْفِطْرِ وَ الْأَضْحَى وَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ كَالْقَمَرِ بَيْنَ الْكَوَاكِب
📄مجھ سے امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا چار ایام خدا کی بارگاہ میں ایسے تیزی سے جائیں گے جیسے دلہن شادی کے کمرے میں جاتی ہے: یوم فطر، یوم اضحی، یوم جمعہ اور یوم غدیر؛ اور یوم فطر، اضحی اور یوم جمعہ کے درمیان یوم غدیر اس طرح چمک رہا ہوگا جیسے ستاروں کے درمیان چاند۔
📚إقبال الأعمال (ط - القديمة)، ج1، ص466؛ العدد القوية لدفع المخاوف اليومية، ص168؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج95، ص323۔
https://t.me/klmnoor