علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 9 ستمبر، 2017

#امیرالمومنین

#امیرالمومنین

🌹🌹یعنی حضرت علی بن ابی طالب(ع)🌹🌹

🌴حجۃ الوداع، ذی الحجہ کی چودہ تاریخ اپنے دامن میں کئی واقعات کو سمیٹے ہوئے ہے، یہ وہ آخری دن تھا کہ آنحضرت(ص) مکہ میں تشریف فرما تھے اور دوسرے دن صبح میں حاجیوں کو مکہ سے نکلنا تھا۔
اس دن جبرئیل امین نازل ہوئے اور حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام سے مخصوص لقب ’’ امیرالمومنین‘‘ کا ہدیہ لے کر آئے اور خود حضرت جبرئیل نے اسی لقب کے ساتھ سلام کیا اور کہا: السلام علیک یا امیرالمومنین۔
حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ سے عرض کیا: یارسول اللہ میں ایک آوز سن رہا ہوں لیکن کوئی دکھائی نہیں پڑ رہا ہے؟! آنحضرت (ص) نے جواب دیا: یہ جبرئیل ہے جو خدا کی طرف سے جسکا اس نے وعدہ فرمایا تھا لیکر آیا ہے۔
اس کے بعد آنحضرت (ص) نے اصحاب کبار کو حکم دیا: کہ وہ علی علیہ السلام کے پاس حاضر ہوں اور انہیں ’’🌷السلام علیک یا امیرالمومنین🌷‘‘ کہیں۔ اصحاب کبار آئے اور انہوں نے ایسا ہی سلام کیا۔

📚الأمالي( للصدوق)،ص355؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)،ج‏37، ص111؛ البرهان في تفسير القرآن،ج‏2، ص398۔

ان میں سے صرف دو لوگوں نے اعتراض کیا کہ آیا یہ حق خدا اور اس کے رسول کی جانب سے ہے؟ آپ(ص) غضبناک ہوئے اور فرمایا: یہ خدا اور اس کے رسول کی جانب سے ہے۔ خدا نے مجھے اس کا حکم دیا ہے۔

👈👈خلیفہ اول کے سامنے احتجاج

ابوداؤد کہتے ہیں: جس وقت لوگوں نے ابوبکر کی بیعت کی بریدہ عمران بن حصین کے پاس آئے اور ان سے کہا: میں سمجھتا ہوں لوگوں نے پیغمبر(ص) کے ارشاد کو بھلا دیا۔ جب ہم ایک جگہ پر تھے رسول (ص) نے حکم دیا جو بھی میرے پاس آئے اور سلام کرے علی بن ابی طالب کو بھی ’’امیرالمومنین‘‘ کے عنوان سے سلام کرے، اس دن عمر نے اعتراض کیا کہ یہ حکم خدا کی جانب سے ہے یا اسکے رسول کی جانب سے؟ آپ(ص) نے فرمایا: یہ حکم خدا و رسول دونوں کی جانب سے ہے۔
عمران نے کہا: ہاں، مجھے بھی یاد آرہا ہے۔ بریدہ نے کہا: آؤ ابوبکر کے پاس چلیں اور ان سے پوچھیں کہ آیا رسول(ص) کے اس عمل کے بعد کوئی دوسری خبر آئی تھی؟!
دونوں ابوبکر کے پاس آئے اور مسئلہ بیان کیا۔ انہوں نے بھی کہا: مجھے بھی وہ واقعہ یاد آرہا ہے۔ بریدہ نے کہا: پھر تو کسی کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ پیغبر(ص) کے بیان کرنے کے بعد امیر المومنین علی پر امیر ہو!! اگر اس کے بعد کوئی خبر آپ تک پہونچی ہو تو بیان فرمائیں؟!
ابوبکر نے جواب دیا: نہ خدا کی قسم، اس کے بعد مجھے کوئی خبر نہیں ملی، لیکن مسلمانوں کی یہ رائے تھی میں نے ان کی پیروی کی۔ بریدہ نے کہا: خدا کی قسم، یہ آپ اور مسلمانوں کے اختیار میں نہیں ہے کہ رسول خدا(ص) کے برخلاف کوئی عمل انجام دیں۔

📚الیقین ص272؛ بحارالانوار، ج37، ص309۔

💠یہ لقب رسول خدا(ص) کے بعد صرف حضرت علی (ع) کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور کسی دوسرے کے لئے جائز نہیں ہے، یہاں تک کہ معصوم ائمہ اطہار نے بھی حکم دیا کہ اس لقب کو ان کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔
ایک شخص نے امام صادق(ع) کی خدمت میں آکر کہا: السلام علیک یا امیر المومنین۔ آپ(ع) اس جملہ کو سن کر اٹھ کھڑے ہوئے اور ناراض ہوکر فرمایا: خاموش رہو، یہ لقب علی بن ابی طالب (ع) کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں ہے کیونکہ یہ لقب خدا نے انہیں دیا ہے۔

📚وسائل الشيعة،ج‏14، ص600؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)،ج‏37، ص331۔
https://t.me/klmnoor