علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 10 ستمبر، 2017

بہترین لوگ


🌹رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

📙خيْرُ النَّاسِ‏ مَنِ انْتَفَعَ بِهِ النَّاس‏۔

💐لوگوں میں سے 👈بہترین وہ ہے جس سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو۔

📚من لا يحضره الفقيه،ج‏4، ص396؛ الأمالي( للصدوق)، ص21؛ معاني الأخبار،ص196۔

🌹حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

📙خيْرُكُمْ مَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ وَ أَفْشَى السَّلَامَ وَ صَلَّى وَ النَّاسُ نِيَامٌ

💐تم میں سے 👈بہترین وہ ہے جو کھانا کھلائے ، بلند آواز سے سلام کرے ، نماز شب پڑھے جبکہ لوگ سو رہے ہوں۔

📚الخصال،ج‏1، ص91، خير الناس ثلاثة 

🌷امام علی علیہ السلام

📙فإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ‏ عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ أَقْوَمُهُمْ لِلَّهِ بِالطَّاعَةِ فِيمَا لَهُ وَ عَلَيْهِ وَ أَقْوَلُهُمْ بِالْحَقِّ وَ لَوْ كَانَ مُرّا

💐لوگوں میں سے خد ا کے نزدیک 👈بہترین وہ ہے جو اللہ کی اطاعت میں ثابت قدم رہے چاہے اس کے فائدہ میں ہو یا نقصان میں اور حق بات کہے چاہے کڑوی کیوں نہ ہو۔

📚بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏32، ص401؛ وقعة صفين،ص106۔

🌷امام علی علیہ السلام

📙خيْرُ النَّاسِ‏ مَنْ أَخْرَجَ الْحِرْصَ مِنْ قَلْبِهِ وَ عَصَى هَوَاهُ فِي طَاعَةِ رَبِّهِ.

💐لوگوں میں سے👈 بہترین وہ ہے جو حرص وطمع کو دل سے نکال دے اور خدا کی اطاعت میں اپنے نفس کی نافرمانی کرے۔

📚عيون الحكم و المواعظ (لليثي)،ص238؛ غرر الحكم و درر الكلم،ص358۔

🌷امام علی علیہ السلام

📙خيْرُ النَّاسِ‏ مَنْ زَهِدَتْ نَفْسُهُ وَ قَلَّتْ رَغْبَتُهُ وَ مَاتَتْ شَهْوَتُهُ وَ خَلَصَ إِيمَانُهُ وَ صَدَقَ إِيقَانُهُ.

💐لوگوں میں سے 👈بہترین وہ ہے جس کانفس  زاہد، جس کی خواہشیں کم   اور شہوت مردہ ہو، جس کا ایمان خالص ہو اور  یقین سچا ۔

📚عيون الحكم و المواعظ (لليثي)، ص239؛ تصنيف غرر الحكم و درر الكلم،ص275۔

🌷امام علی علیہ السلام

📙خيْرُ النَّاسِ‏ مَنْ إِذَا أُعْطِيَ شَكَرَ وَ إِذَا ابْتُلِيَ صَبَرَ وَ إِذَا ظُلِمَ غَفَرَ.

💐لوگوں میں سے 👈بہترین وہ ہے جسے عطا کیاجائے تو شکر بجالائے اور جب گرفتار ہو تو صبر کرے اور جب اس پر ظلم ہو تو معاف کردے۔

📚عيون الحكم و المواعظ (لليثي)،ص238؛ غرر الحكم و درر الكلم،ص358۔

🌷امام علی علیہ السلام

📙خيْرُ النَّاسِ مَنْ كَانَ فِي عُسْرِهِ مُؤْثِراً صَبُوراً.

💐لوگوں میں سے 👈بہترین وہ ہے جو تنگدستی کے عالم میں ایثار اور صبر کرنے والا ہو۔

📚عيون الحكم و المواعظ (لليثي)، ص238؛ غرر الحكم و درر الكلم،ص359۔

🍀امام حسن علیہ السلام:

📙النَّاسُ أَرْبَعَةٌ فَمِنْهُمْ مَنْ لَهُ خُلُقٌ وَ لَا خَلَاقَ لَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ لَهُ خَلَاقٌ وَ لَا خُلُقَ لَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ لَا خُلُقَ وَ لَا خَلَاقَ لَهُ وَ ذَلِكَ مِنْ شَرِّ النَّاسِ وَ مِنْهُمْ مَنْ لَهُ خُلُقٌ وَ خَلَاقٌ فَذَلِكَ خَيْرُ النَّاس‏

💐لوگ چار قسم کے ہیں ۱۔ نیک اخلاق والا ہے لیکن  اس سے کسی کا فائدہ نہیں۔ ۲۔ لوگوں کو اس سے فائدہ ملتا ہے اور اس کے پاس اخلاق نہیں۔ ۳۔ نہ نیک اخلاق والا نہ کوئی فائدے والا  اور وہ بدترین لوگوں میں سے ہے۔ ۴۔ جو صاحب اخلاق ہے اور  دوسروں کے لئے سودمند۔ 👈یہ بہترین لوگوں میں سے ہے۔

📚الخصال،ج‏1، ص236؛ 

🌿امام سجاد علیہ السلام

📙منْ عَمِلَ بِمَا افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَهُوَ مِنْ خَيْرِ النَّاس‏

💐جو شخص  خدا کی  واجب کی ہوئی چیزوں پر عمل کرے  وہ 👈بہترین لوگوں میں سے ہے۔

📚الأصول الستة عشر (ط - دار الحديث)،ص179؛ الزهد، ص19؛ الكافي (ط - الإسلامية)،ج‏2، ص81؛ وسائل الشيعة،ج‏15،ص259۔

🌴امام صادق علیه السلام

📙خيْرُ النَّاسِ‏ مِنْ بَعْدِنَا مَنْ ذَاكَرَ بِأَمْرِنَا وَ دَعَا إِلَى ذِكْرِنَا.

💐ہمارے بعد لوگوں میں سے 👈بہترین وہ ہے جو ہمارے امر کے سلسلہ میں گفتگو کرے اور ہمارے ذکر (مناقب و مواعظ) کی طرف دعوت دے۔

📚الأمالي (للطوسي)ص224،[8] المجلس الثامن؛ بشارة المصطفى لشيعة المرتضى (ط - القديمة)ص110؛ وسائل الشيعة،ج‏16، ص348۔