علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 25 ستمبر، 2017

کلام امام حسین علیہ السلام سے


الِاسْتِدْرَاجُ‏ مِنَ‏ اللَّهِ‏ سُبْحَانَهُ‏ لِعَبْدِهِ‏ أَنْ‏ يُسْبِغَ‏ عَلَيْهِ‏ النِّعَمَ‏ وَ يَسْلُبَهُ‏ الشُّكْر
اپنے بندوں کے واسطے خداوندعالم کی طرف سے استدراج یہ ہے کہ اس کو نعمتوں سے مالا مال کردے اوراس سے شکر کی توفیق چھین لے۔

استدراج، سنت الہی میں سے ہے جو خاص طور پر کافروں کے لئے ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا بندے کو اس کے حال پر چھوڑ دے تاکہ وہ دنیا کی نعمتوں میں غرق رہے اور اس کے گناہوں میں اضافہ ہوتا رہے اور آہستہ آہستہ خود کو تباہی کے دہانے تک پہونچادے۔
امام حسین علیہ السلام نے اسی نکتہ کی طرف اشارہ فرمایا ہے تاکہ صاحب نعمت متوجہ رہے کہ نعمتوں میں غرق رہنا، فضائل و کمالات سے آراستہ رہنا، بہترین زندگی بسر کرنا اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہم سے راضی ہے، بلکہ دیکھنا ہوگا کی یہ نعمتیں خدا کے احکام سے منہ موڑنے سبب تو نہیں ہیں، ذکر و شکر خدا سے غفلت کا سبب تو نہیں۔
اگر شکر خدا سے غافل ہیں تو یہی نعمت دنیا میں خدا کا عذاب ہے۔

تحف العقول ،ص 246؛  بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏75، ص 117، باب 20 مواعظ الحسين بن أمير المؤمنين (ع)۔