#استقبال_غدیر
🌹🌹عیـــد اللــــه الاکبـــر [۳]🌹🌹
#عید_غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟
🌷۱۔ پیغام ولایت عام کریں۔
🔵 قال رسول اللہ (ص): قَالَ يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ أُوصِي مَنْ آمَنَ بِي وَ صَدَّقَنِي بِوَلَايَةِ عَلِيٍّ أَلَا أَنَّ وَلَايَةَ عَلِيٍّ وَلَايَتِي وَ وَلَايَتِي وَلَايَةُ رَبِّي عَهْداً عَهِدَهُ إِلَيَّ رَبِّي وَ أَمَرَنِي أَنْ أُبَلِّغَكُمُوه۔
🔴 اے لوگو! 👈🏼 حاضر غائب کو با خبر کرے: جو مجھ پر ایمان لایا اور جس نے میری تصدیق کی اسے میں علی کی ولایت کی وصیت کرتا ہوں، جان لو کہ علی کی ولایت میری ولایت ہے اور میری ولایت میرے رب کی ولایت ہے۔ یہ ایسا عہد و پیمان ہے جسے میرے پروردگار نے مجھ سے لیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اس پیغام کو تم تک پہونچاؤں۔
📚 تفسير العياشي، ج۱، ص۳۳۴، [سورة المائدة(۵): آيت ۶۷]؛ البرهان في تفسير القرآن،ج۲، ص۳۳۸، [سورة المائدة(۵): آية ۶۷]؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج۳۷،ص۱۴۱۔
🌷۲۔ اطعام کریں
🔵 حضرت امام صادق(ع): ۔۔۔۔وَ إِنَّهُ الْيَوْمُ الَّذِي أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ ص عَلِيّاً لِلنَّاسِ عَلَماً وَ أَبَانَ فِيهِ فَضْلَهُ وَ وَصِيَّهُ فَصَامَ شُكْراً لِلَّهِ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى ذَلِكَ الْيَوْمِ وَ إِنَّهُ لَيَوْمُ صِيَامٍ وَ قِيَامٍ وَ إِطْعَامٍ وَ صِلَةِ الْإِخْوَان۔
🔴 اور یوم غدیر اس دن کو کہتے ہیں جس دن رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ نے علی کو ہادی و رہبر کی حیثیت سے لوگوں کے لئے منصوب کیا اور اس دن ان کی عظمت کو واضح فرمایا اور وصی کے عنوان سے پہچنوایا؛ اور اس دن خدا کے شکر کے لئے روزہ رکھا۔ اور یہ دن روزہ رکھنے، عبادت کرنے اور 👈🏼 کھانا کھلانے اور مومن بھائیوں کی زیارت کا دن ہے۔
📚 إقبال الأعمال (ط - القديمة)، ج۱، ص۴۶۶؛ وسائل الشيعة، ج۱۰، ص۴۴۶، باب استحباب صوم يوم الغدير و هو الثامن عشر ذي الحجة۔
🌷۳۔ ایک دوسرے کو ہدیہ دیں
🔵 حضرت امیرالمومنین (ع): ۔۔۔۔۔ إِذَا تَلَاقَيْتُمْ فَتَصَافَحُوا بِالتَّسْلِيمِ وَ تَهَانَوُا النِّعْمَةَ فِي هَذَا الْيَوْمِ وَ لْيُبَلِّغِ الْحَاضِرُ الْغَائِبَ وَ الشَّاهِدُ الْبَائِنَ وَ لْيَعُدِ الْغَنِيُّ عَلَى الْفَقِيرِ وَ الْقَوِيُّ عَلَى الضَّعِيفِ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ ص بِذَلِك۔۔
🔴 اور جب ایک دوسرے سے ملاقات کرو! سلام کے ساتھ مصافحہ کرو اور 👈🏼 اس دن ایک دوسرے کو ہدیہ پیش کرو اور اس بات کو حاضر جس نے سنا ہے جو نہیں تھا اس تک پہونچائے اور امیر غریب کی مدد کو جائے اور مضبوط کمزور کی نصرت کو؛ حضرت رسول خداصلّی اللہ علیہ و آلہ نے مجھے اس کا حکم دیا ہے۔
📚مصباح المتهجد و سلاح المتعبد،ج۲، ص۷۵۸، خطبة أمير المؤمنين ع في يوم الغدير؛ وسائل الشيعة، ج۱۰، ص۴۴۵، باب استحباب صوم يوم الغدير و هو الثامن عشر ذي الحجة۔
🌷۴۔ خوشی منائیں
🔵 فرَاتِ بْنِ أَحْنَفَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع فِي حَدِيثٍ فِي فَضْلِ يَوْمِ الْغَدِيرِ قَالَ قُلْتُ:- فَمَا يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَعْمَلَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ قَالَ هُوَ يَوْمُ عِبَادَةٍ وَ صَلَاةٍ وَ شُكْرٍ لِلَّهِ وَ حَمْدٍ لَهُ وَ سُرُورٍ لِمَا مَنَ اللَّهُ بِهِ عَلَيْكُمْ مِنْ وَلَايَتِنَا وَ إِنِّي أُحِبُّ لَكُمْ أَنْ تَصُومُوه
🔴 فرات بن مخنف کہتے میں امام صادق علیہ السلام سے عرض کیا پھر اس دن ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ فرمایا: عید غدیر عبادت، نماز، شکر اور حمد خدا کا دن ہے اور ہماری ولایت پر جس کے ذریعہ خدا نے تم پر احسان کیا ہے 👈🏼 خوشی منانے کا دن ہے اور میں چاہتا ہوں اس دن تم روزہ رکھو۔
📚وسائل الشيعة،ج۱۰، ص۴۴۶، باب استحباب صوم يوم الغدير۔۔؛ تفسير فرات الكوفي، ص۱۱۸، [سورة المائدة(۵): آية ۳]۔
🌷۵۔ تبریک پیش کریں، مسکرائیں
🔵 عن الرضا (ع): وَ هُوَ يَوْمُ التَّهْنِيَةِ يُهَنِّي بَعْضُكُمْ بَعْضاً فَإِذَا لَقِيَ الْمُؤْمِنُ أَخَاهُ يَقُولُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّكِينَ بِوَلَايَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْأَئِمَّةِ ع وَ هُوَ يَوْمُ التَّبَسُّمِ فِي وُجُوهِ النَّاسِ مِنْ أَهْلِ الْإِيمَان۔۔۔
🔴 اور یوم غدیر یوم تبریک و تہنیت ہے، 👈🏼 ایک دوسرے کو تبریک پیش کریں اور جب بھی کوئی مومن برادر ایمانی سے ملاقات کرے، کہے: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّكِينَ بِوَلَايَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْأَئِمَّةِ ع، ساری تعریفیں اس اللہ کے لئے جس نے ہمیں ولایت امیر المومنین (ع) اور ائمہ سے تمسک اختیار کرنے والوں میں قرار دیا۔ اور وہ دن مومنین کے 👈🏼 مسکرانے کا دن ہے۔
📚 إقبال الأعمال (ط - القديمة)،ج۱،ص۴۶۴؛ زاد المعاد - مفتاح الجنان،ص۲۰۴، الفصل الرابع في فضائل و أعمال ليلة و يوم عيد الغدير۔
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor
#استقبال_غدیر
🌹🌹عیـــد اللــــه الاکبــــر [۴]🌹🌹
#عید_غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟
🌷۶. روزہ رکھیں
🔵 ابْنِ رَاشِدٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: قُلْتُ جُعِلْتُ فِدَاكَ لِلْمُسْلِمِينَ عِيدٌ غَيْرَ الْعِيدَيْنِ قَالَ نَعَمْ يَا حَسَنُ أَعْظَمُهُمَا وَ أَشْرَفُهُمَا قُلْتُ وَ أَيُّ يَوْمٍ هُوَ قَالَ هُوَ يَوْمٌ نُصِبَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ صَلَوَاتُ اللَّهِ وَ سَلَامُهُ عَلَيْهِ فِيهِ عَلَماً لِلنَّاسِ قُلْتُ جُعِلْتُ فِدَاكَ وَ مَا يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَصْنَع فِيهِ قَالَ تَصُومُهُ يَا حَسَنُ۔
🔴 حسن بن راشد سے کہتے ہیں: میں نے حضرت امام صادق(ع) سے عرض کیا: کیا مسلمانوں کے لئے دو عیدوں کے علاوہ بھی کوئی عید ہے؟ فرمایا: ہاں اے حسن! ان دونوں سے بڑھ کر اور ان سے زیادہ منزلت والی، عرض کیا: وہ کون سا دن ہے؟ فرمایا: جس دن امیر المومنین(ع) کو ہادی و رہبر کے عنوان سے منصوب کیا گیا۔ عرض کیا: آپ پر قربان جاؤں! ہمیں اس دن کیا انجام دینا چاہئے؟ فرمایا: اے حسن اس دن روزہ رکھو
🌷۷. کثرت سے صلوات پڑھیں
🔵 و تُكْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ
🔴 اور زیادہ سے زیادہ محمد و آل محمد(ص) پر صلوات بھیجو۔
🌷۸. اہل بیت ع پر ظلم کرنے والوں سے اظہار برأت کریں۔
🔵 و تَبَرَّأُ إِلَى اللَّهِ مِمَّنْ ظَلَمَهُم فَإِنَّ الْأَنْبِيَاءَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ كَانَتْ تَأْمُرُ الْأَوْصِيَاءَ بِالْيَوْمِ الَّذِي كَانَ يُقَامُ فِيهِ الْوَصِيُّ أَنْ يُتَّخَذَ عِيداً قَالَ قُلْتُ فَمَا لِمَنْ صَامَهُ قَالَ صِيَامُ سِتِّينَ شَهْراً۔۔۔۔۔۔.
🔴 اور ان پر ظلم کرنے والوں سے اظہار برأت کرو .اس لئے کہ انبیاء علیہم السلام اپنے جانشینوں کو حکم دیتے تھے کہ جس دن وصی کا انتخاب ہو عید منائیں۔ عرض کیا: جو اس دن روزہ رکھے اس کا اجر کیا ہے؟ فرمایا:
ساٹھ مہینوں کے روزہ کا ثواب۔۔۔۔۔
📚 الكافي (ط - الإسلامية)،ج۴، ص۱۴۸؛ تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)،ج۴، ص۳۰۵؛ مصباح المتهجد و سلاح المتعبد،ج۲، ص۷۳۶۔
⭕️ یوم غدیر کے روزے کا ثواب
🔵 سمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الصَّادِقَ ع يَقُولُ صِيَامُ يَوْمِ غَدِيرِ خُمٍ يَعْدِلُ صِيَامَ عُمُرِ الدُّنْيَا لَوْ عَاشَ إِنْسَانٌ ثُمَّ صَامَ مَا عَمَرَتِ الدُّنْيَا لَكَانَ لَهُ ثَوَابُ ذَلِكَ وَ صِيَامُهُ يَعْدِلُ عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ فِي كُلِّ عَامٍ مِائَةَ حَجَّةٍ وَ مِائَةَ عُمْرَةٍ مَبْرُورَاتٍ مُتَقَبَّلَات۔۔۔۔
🔴 عبدی سے روایت ہے کہ: میں نے امام صادق علیہ السلام سے سنا کہ یوم غدیر کا روزہ تمام عمر کے روزہ کے برابر ہے یعنی ایک انسان ہمیشہ زندہ رہے ساری عمر روزہ رکھتا رہے اس کا ثواب ایک عید غدیر کے روزہ کے برابر ہے اور خدا کے نزدیک اس کا روزہ ہرسال سو حج و عمرہ مبرورہ و مقبولہ کے برابر ہے۔
📚تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)، ج۳، ص۱۴۳، باب صلاة الغدير
🌷۹. عبادت انجام دیں
🔵 سمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الصَّادِقَ ع يَقُول۔۔۔۔۔۔۔۔ مَنْ صَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ يَغْتَسِلُ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَزُولَ مِقْدَارَ نِصْفِ سَاعَةٍ يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ سُورَةَ الْحَمْدِ مَرَّةً وَ عَشْرَ مَرَّاتٍ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَ عَشْرَ مَرَّاتٍ آيَةَ الْكُرْسِيِّ وَ عَشْرَ مَرَّاتٍ إِنَّا أَنْزَلْناهُ عَدَلَتْ عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ مِائَةَ أَلْفِ حَجَّةٍ وَ مِائَةَ أَلْفِ عُمْرَةٍ وَ مَا سَأَلَ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ حَاجَةً مِنْ حَوَائِجِ الدُّنْيَا وَ حَوَائِجِ الْآخِرَةِ إِلَّا قُضِيَت۔
🔴 جو شخص غدیر کے دن زوال شمس کے وقت اس سے پہلے کہ آدھا گھنٹہ زوال کا گذر جائے غسل کرے اور دو رکعت نماز پڑھے اس طرح کہ ہر رکعت میں ایک بار سورہ حمد اور دس مرتبہ سورہ توحید اور دس مرتبہ آیۃ الکرسی اور دس مرتبہ انا انزلناہ پڑھے خدا کے نزدیک اس کا اجر ایک لاکھ حج و عمرہ مقبول کے برابر ہے اور خدا سے کوئی بھی دنیاوی اور اخروی حاجت طلب نہیں کی جاتی سوائے یہ کہ بارگاہ الہی میں قبول ہوتی ہے۔
📚 تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)، ج۳، ص۱۴۳؛ الوافي،ج۹، ص۱۴۰۲؛ وسائل الشيعة،ج۸، ص۸۹، باب استحباب صلاة يوم الغدير۔
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor