۹/ صفر
۱. #شہادت_جناب_عمار_و_خزیمہ_رحمہما_الله
اس دن سنہ ۳۷ھ میں جناب عمار یاسر کی ۹۳ سال کی عمر میں اور جناب خزیمہ بن ثابت کی جنگ صفین میں شہادت واقع ہوئی۔
[ توضیح المقاصد، ص ۶؛ فیض العلام، ص۱۸۹؛ مراقد المعارف، ج۲، ص۱۰۰؛ تذکرة الخواص، ص٨٩؛ مروج الذہب، ج۲، ص۳۹۱]
جناب عمار کے والد جناب یاسر ابن عامر ہیں۔ اور وہ پہلے مسلمان ہیں جو مکہ میں مشرکین کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
اور آپ کی والدہ جناب سمیہ ہیں۔ جنہوں نے کفار مکہ کی ایذا رسانیوں پر بے انتہا صبر کا مظاہرہ کیا۔ اور وہ اسلام کی پہلی شہیدہ خاتون ہیں جنہوں نے ابوجہل کے ہاتھوں شہادت پائی۔
جناب عمار کو ابوالعادیہ اور ابو حواء سکسکی نے شہید کیا۔ جس وقت حضرت امیر المومنین علیہ السلام کو جناب عمار کی خبر شہادت ملی تو بہت زیادہ رنجیدہ ہوئے اور فوراً ہی ان کے پاس پہونچے اور ان کے سر کو اپنے زانو پر رکھا اور انتہائی غم و اندوہ کے ساتھ دنیا کی بے وفائی اور احباب کی فرقت پر مرثیہ پڑھا۔
اور فرمایا:
«انا للہ و إنّا إلیہ راجعون، جو شخص عمار کے قتل پر غمزدہ نہ ہو حقیقت میں اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جنت ایک بار نہیں بلکہ کئی بار عمار پر واجب ہوئی ہے».
[ الدرجات الرفیعہ، ص ۲۸۲؛ نہج السعادہ، ج۲، ص۲۳۸؛ بحار الانوار، ج۳۲، ص۲۰؛ طبقات الکبری، ج۳، ص۲۶۲]
۲. #جنگ_نہروان
۹/صفر، سنہ ۳۹ھ جنگ نہروان کی فتح واقع ہوئی، اور خوارج کا سردار ذوالثدیہ واصل جہنم ہوا۔
[بحار الانوار، ج۵۶، ص۱۳۸؛ مناقب آل ابی طالب ع، ج۳، ص۲۲۰؛ معجم رجال الحدیث، ج۱۳، ص۳۶۷]
📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۹/صفر، ص۶۲