علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 1 جولائی، 2025

۶/ محرم


۶/ محرم



۱– #حبیب_بن_مظاہر_کا_بنی_اسد_سے_مدد_طلب_کرنا


شب ششم یا ہفتم میں جناب حبیب ابن مظاہر اسدی حضرت امام حسین علیہ السلام کے اذن سے امام علیہ السلام کی نصرت پر لوگوں کو جمع کرنے کے لئے قبیلہ بنی اسد کے پاس تشریف لے گئے۔ قبیلہ بنی اسد کے لوگوں نے دعوت پر لبیک کہا اور نصرت کے لئے روانہ ہوئے، لیکن جاسوسوں نے اس کی خبر عمر سعد تک پہونچا دی، اس نے اپنے لشکر میں سے کچھ لوگوں کو ان کی طرف روانہ کیا تاکہ انہیں آنے سے روک دیں، لہذا راستے میں ان کا آمنا سامنا ہوا، اور بنی اسد کے  کافی لوگوں نے جام شہادت نوش کیا اور بعض لوگ زخمی ہوگئے اور باقی لوگ مجبورا واپس چلے گئے۔ حبیب بن مظاہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں آئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔


[بحار الانوار، ج۴۵، ص۳۸۶؛ کلمات الامام الحسین علیہ السلام، ص۲۳۷؛ الوقایع و الحوادث، ج۲، ص۱۴۹؛ مقتل الحسین ع (خوارزمی)، ج۱، ص۳۴۵]


۲ – #کوفہ_کا_بازار_آہنگران


۶ محرم کی تاریخ کوفہ کے لوہے کے بازار میں لوگوں کی آمد و رفت بہت زیادہ بڑھ گئی تھی اور خرید و فروخت میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔ جس کو دیکھو وہ تلوار خرید رہا تھا، یا نیزہ یا تیر لے رہا تھا، یا لوہار کے پاس انہیں تیز کرانے لے جارہا تھا اور زہر میں بجھا رہا تھا؛ جگر گوشۂ رسول خدا اور دلبند علی مرتضی و فاطمہ علیہم السلام کا خون بہانے کے واسطے۔ اور یہ تیر سب کے سب زہر آلود تھے، بعض تیر ایک  بھال کے تھے تو بعض تین بھال کے۔


[وسلیۃ الدارین فی انصار الحسین ع، ص۷۹؛ معالی السبطین، ج۱، ص۳۱۲]


۳ – #کربلا_میں_لشکر_یزید_کی_کثرت


اس دن حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام سے جنگ کرنے کے واسطے یزید کے بہت سے لشکر جمع ہوگئے۔


[لہوف، ص۱۴۵، معالی السبطین، ج۱، ص۷۹، الوقایع و الحوادث، ج۲، ص۳۱۲]


📚تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۶/محرم، ص۲۰


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor