علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 20 اکتوبر، 2025

#پرہیزگاری



#قناعت


#پرہیزگاری


#حسن_خلق


🌹🌹 حضرت امام صادق علیہ السلام:


🟤 يَا حُمْرَانُ انْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ دُونَكَ فِي الْمَقْدُرَةِ وَ لَا تَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكَ فِي الْمَقْدُرَةِ فَإِنَّ ذَلِكَ أَقْنَعُ لَكَ بِمَا قُسِمَ لَكَ وَ أَحْرَى أَنْ تَسْتَوْجِبَ الزِّيَادَةَ مِنْ رَبِّكَ وَ اعْلَمْ أَنَّ الْعَمَلَ الدَّائِمَ الْقَلِيلَ عَلَى الْيَقِينِ أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ جَلَّ ذِكْرُهُ مِنَ الْعَمَلِ الْكَثِيرِ عَلَى غَيْرِ يَقِينٍ وَ اعْلَمْ أَنَّهُ لَا وَرَعَ‏ أَنْفَعُ‏ مِنْ تَجَنُّبِ مَحَارِمِ اللَّهِ وَ الْكَفِّ عَنْ أَذَى الْمُؤْمِنِينَ وَ اغْتِيَابِهِمْ وَ لَا عَيْشَ أَهْنَأُ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ وَ لَا مَالَ أَنْفَعُ مِنَ الْقُنُوعِ بِالْيَسِيرِ الْمُجْزِي وَ لَا جَهْلَ أَضَرُّ مِنَ الْعُجْبِ.


🔵 اے حمران! ان لوگوں کو دیکھو جو تم سے کمتر ہیں، اور انہیں نہ دیکھو جن کی حالت تم سے بہتر ہے، یہ بات تمہیں تمہاری تقدیر پر قانع بنائے گی، اور تمہارے رب کی جانب سے مزید روزی کے مستحق ہونے کا سبب ہوگی۔ اور یاد رکھو کہ یقین کے ساتھ کم مگر پائیدار عمل اللہ کے نزدیک اس عمل کثیر کے بہتر ہے جو بغیر یقین کے ہو، اور معلوم رہے کہ کوئی بھی پرہیزگاری اللہ کے محرمات سے اجتناب اور مومنین کو تکلیف پہونچانے سے گریز اور غیبت سے پرہیز سے بڑھ کر نفع بخش نہیں ہے۔ اور حسن خلق سے بڑھ کر کوئی خوشگوار زندگی نہیں، اور کم دولت پر قناعت سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں، اور غرور و خودپسندی سے زیادہ نقصاندہ کوئی جہالت نہیں۔


📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج۸، ص۲۴۴، ح۳۳۸، حديث القباب


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor