علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 18 ستمبر، 2025

#طلب_رزق



#طلب_رزق

#معاش

#دین

#دنیا


🌹🌹حضرت امام صادق علیہ السلام:


🟤 لَا تَدَعْ‏ طَلَبَ‏ الرِّزْقِ‏ مِنْ‏ حِلِّهِ‏، فَإِنَّهُ أَعْوَنُ لَكَ عَلَى دِينِكَ، وَ اعْقِلْ رَاحِلَتَكَ وَ تَوَكَّلْ.


🔵 رزق حلال کی کوشش کو کبھی ترک نہ کرنا، کیونکہ یہ تمہارے دین میں تمہارا بڑا مددگار ہوگا۔ اور اپنی سواری کو پہلے باندھ لو پھر اللہ پر بھروسہ کرو۔


📚 الأمالي (للطوسي)، ص۱۹۳، المجلس السابع


✍🏼 ہر طلب طلبِ دنیا نہیں۔


◽️عبداللہ بن ابی یعفور کہتے ہیں:


ایک شخص نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا:


اللہ کی قسم! ہم تو دنیا کے طالب ہیں، اور یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں دنیا عطا ہو۔


تو امام نے اس سے پوچھا:


یہ بتاؤ، دنیا حاصل کرکے تم کیا کرنا چاہتے ہو؟


اس نے عرض کیا:


"أَعُودُ بِهَا عَلى نَفْسِي وَعِيَالِي ، وَأَصِلُ بِهَا ، وَأَتَصَدَّقُ بِهَا ، وَأَحُجُّ ، وَأَعْتَمِرُ"


میں چاہتا ہوں اس کے ذریعے اپنی اور اپنے اہل و عیال کی ضروریات پوری کروں، رشتہ داروں کا خیال رکھوں، صدقہ و خیرات کروں، اور حج و عمرہ بجا لاؤں۔


امام نے فرمایا:


"لَيْسَ هَذَا طَلَبَ الدُّنْيَا هَذَا طَلَبُ الْآخِرَةِ"


یہ تو دنیا کا طلب کرنا نہیں، بلکہ یہ آخرت کا طلب کرنا ہے۔


📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج۵، ص۷۲، ح۱۰، باب الاستعانة بالدنيا على الآخرة


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor