علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 2 نومبر، 2017

زیارت کے فوائد

❓کیا امام #حسین علیہ السلام اور دیگر #ائمہ طاہرین ہمارے حالات سے باخبر نہیں اور ہماری آواز نہیں سنتے جو ہم ان کی قبر پر جائیں وہاں جاکر باتیں کریں؟ اس کی کیا ضرورت ہے؟؟؟‼️

✍🏼اس میں شک نہیں کہ ائمہ طاہرین ہمارے حالات سے باخبر ہیں، لیکن کثیر تعداد میں زیارت کی فضیلت میں روایتیں موجود ہیں:

📚وسائل الشیعه،ج14 ص320 باب2

📚بحار الانوار ج97 ص116 باب 2

🔷امام #رضا علیه السلام نے فرمایا:

📗سمِعْتُ الرِّضَا ع يَقُولُ‏ إِنَّ لِكُلِّ إِمَامٍ عَهْداً فِي عُنُقِ أَوْلِيَائِهِ وَ شِيعَتِهِ وَ إِنَّ مِنْ تَمَامِ الْوَفَاءِ بِالْعَهْدِ وَ حُسْنِ الْأَدَاءِ زِيَارَةَ قُبُورِهِمْ فَمَنْ زَارَهُمْ رَغْبَةً فِي زِيَارَتِهِمْ وَ تَصْدِيقاً بِمَا رَغِبُوا فِيهِ كَانَ أَئِمَّتُهُمْ شُفَعَاءَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

📖حسن بن علی وشاء کہتے ہیں: میں نے امام رضا علیہ السلام کویہ فرماتے ہوئے سنا: ہر امام کے لئے ان کے شیعوں اور چاہنے والوں کی گردن پر ایک عہد و پیمان ہے اور وعدہ وفائی کے کمال میں سے یہ ہے کہ ان کی قبروں کی زیارت کریں پس جو پورے شوق اور تصدیق کے ساتھ ان کی زیارت کرے ان کے امام قیامت کے ان کے شفیع ہونگے۔

📚الكافي( ط- الإسلامية)، ج4، ص567۔ 

🔷اسحاق بن عمار امام #صادق علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں:

📒مرُّوا بِالْمَدِينَةِ فَسَلِّمُوا عَلَى‏ رَسُولِ‏ اللَّهِ‏ ص‏ مِنْ قَرِيبٍ وَ إِنْ كَانَتِ الصَّلَاةُ تَبْلُغُهُ مِنْ بَعِيدٍ.

📃مدینہ جاو اور قریب سے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ پر سلام کرو اگرچہ دور سے بھی درود ان تک پہونچتا ہے۔

📚الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏4، ص552، باب دخول المدينة و زيارة النبي ص و الدعاء عند قبره؛ وسائل الشيعة، ج‏14، ص338، 4 - باب استحباب زيارة النبي ص و لو من بعيد و التسليم عليه و الصلاة عليه۔

👌اس طرح کی اور بھی روایتیں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ قبور اہل بیت علیہم السلام پر حاضر ہونا فضیلت رکھتا ہے اور اس کے کئی فائدے ہیں منجملہ:

 1️⃣زیارت، ان بزرگ ہستیوں کی تعظیم و تکریم کا سبب اور ان سے محبت کی ایک علامت ہے۔

❗️دنیا کی مختلف قومیں اپنے بزرگوں کے آثار کو زندہ رکھنے اور ان کی حفاظت کی کوشش کرتی ہیں یہ بھی اکابرین مذہب کے احترام اور تعظیم میں سے ہے۔

 2️⃣ روایات کے مطابق مراقد مشرفہ اور حرم ائمہ طاہرین علیہم السلام  فرشتوں، ارواح انبیاء و اولیاء کی جائے نزول ہے اور زیارت، اس سے مستفیض ہونے کا سبب ہوگی اور ان مقامات پر دعا مستجاب ہوگی۔ 

📚ثواب الاعمال ص96

3️⃣ ان کی زیارت کرنا حقیقت میں اس راہ میں پڑنے والے شہروں قریوں میں وحدانیت خدا اور ولایت اہل بیت علیہم السلام کی ترویج ہے۔

4️⃣یہ زائرین کی اپنے ائمہ سے محبت اور دوستی کی صداقت کی علامت ہے کہ رنج سفر برداشت کرتے ہیں اور زیارت کے لئے تشریف لے جاتے ہیں تاکہ ان کے حکم کی اطاعت کریں

5️⃣زیارت پر جانا سبب بنتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو پہچانیں مختلف قوموں اور علاقوں کے حالات سے واقف ہوں اور مشکلات کو سمجھیں۔

6️⃣زیارت، امام رضا علیہ السلام کی روایت کے مطابق ایک عہد و پیمان ہے جو اماموں کے ساتھ انجام پایا۔ 

7️⃣ ائمہ طاہرین کے روضے ہمیشہ تبلیغ و ترویج دین، علم ... کا مرکز رہے ہیں. یہ سب ان کی زیارتوں کی برکت اور انہیں آباد رکهنے کے طفیل میں ہے 

📚 مزید تفصیلات کے لئے: ادب فنای مقربان،جوادی آملی ج1 ص18