علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 26 نومبر، 2017

دولت رائگاں نہیں ہوتی مگر

#کیوں❓#قرآن کی آیتوں سے #فائدہ نہیں ملتا

📗عنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: قُلْتُ‏ آيَتَانِ‏ فِي‏ كِتَابِ‏ اللَّهِ‏ عَزَّ وَ جَلَ‏ أَطْلُبُهُمَا فَلَا أَجِدُهُمَا قَالَ‏ وَ مَا هُمَا قُلْتُ‏ قَوْلُ‏ اللَّهِ‏ عَزَّ وَ جَلَّ- ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ‏ فَنَدْعُوهُ وَ لَا نَرَى إِجَابَةً قَالَ أَ فَتَرَى اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ أَخْلَفَ وَعْدَهُ قُلْتُ لَا قَالَ فَمِمَّ ذَلِكَ قُلْتُ لَا أَدْرِي قَالَ لَكِنِّي أُخْبِرُكَ مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ فِيمَا أَمَرَهُ ثُمَّ دَعَاهُ مِنْ جِهَةِ الدُّعَاءِ أَجَابَهُ قُلْتُ وَ مَا جِهَةِ الدُّعَاءِ قَالَ- تَبْدَأُ فَتَحْمَدُ اللَّهَ وَ تَذْكُرُ نِعَمَهُ عِنْدَكَ ثُمَّ تَشْكُرُهُ ثُمَّ تُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ ص ثُمَّ تَذْكُرُ ذُنُوبَكَ فَتُقِرُّ بِهَا ثُمَّ تَسْتَعِيذُ مِنْهَا فَهَذَا جِهَةُ الدُّعَاءِ ثُمَّ قَالَ وَ مَا الْآيَةُ الْأُخْرَى قُلْتُ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ- وَ ما أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْ‏ءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ‏ وَ هُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ‏ وَ إِنِّي أُنْفِقُ وَ لَا أَرَى خَلَفاً قَالَ أَ فَتَرَى اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ أَخْلَفَ وَعْدَهُ قُلْتُ لَا قَالَ فَمِمَّ ذَلِكَ قُلْتُ لَا أَدْرِي قَالَ لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمُ اكْتَسَبَ الْمَالَ مِنْ حِلِّهِ وَ أَنْفَقَهُ فِي حِلِّهِ لَمْ يُنْفِقْ دِرْهَماً إِلَّا أُخْلِفَ عَلَيْهِ.

✍🏼ایک شخص کہتا ہے میں امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: قرآن میں دو آیتیں ہیں جن کے مطابق عمل کرتا ہوں لیکن ان سے فائدہ نہیں ملتا۔

امام صادق (ع) نے فرمایا: وہ کون سی آیتیں ہیں؟

عرض کیا:

«ادْعُونِی أَسْتَجِبْ لَكُمْ». مجھ سے دعا کرو میں قبول کرونگا۔ ⁉️میں دعا کرتا ہوں لیکن قبول نہیں ہوتی۔

امام (ع) نے فرمایا: تو کیا یہ سمجھتے ہو کہ اس نے وعدہ خلافی کی ہے؟

عرض کیا: نہیں۔

امام (ع) نے فرمایا: پھر دعا قبول نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

عرض کیا: نہیں جانتا۔

امام(ع) نے فرمایا:  لیکن میں تمہیں بتاتا ہوں جو شخص خدا کے حکم کو بجا لائے پھر دعا کے شرائط کے ساتھ دعا کرے اس کی دعا قبول ہوگی۔

عرض کیا: دعا کے شرائط کیا ہیں؟

امام(ع) نے فرمایا: 1️⃣پہلے خدا کی حمد انجام دو، 2️⃣اس کے سامنے اس کی نعمتوں کو یاد کرو، 3️⃣پھر شکر بجالاو، 4️⃣اس کے بعد پیغمبر(ص) پر صلوات بھیجو، 5️⃣پھر اپنے گناہوں کو یاد کرو، 6️⃣ان کا اقرار کرو  7️⃣اور ان سے توبہ کرو،⏪ یہ دعا کے شرائط ہیں۔

💯یعنی دعا کی قبولیت کے لئے لازمی ہے کہ آداب دعا کی پابندی کی جائے۔

پھر فرمایا: وہ دوسری آیت کون سی ہے؟

عرض کیا:

«وَ ما أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَیْ‏ءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهُ وَ هُوَ خَیْرُ الرَّازِقِینَ». اور جو کچھ اس کی راہ میں خرچ کروگے اس کا بدلہ بہرحال عطا کریگا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے۔ ⁉️میں خرچ کرتا ہوں لیکن اس کے عوض کچھ نہیں پاتا۔

امام(ع) نے فرمایا: تو کیا سمجھتے ہو خدا وعدہ خلافی کررہا ہے؟

عرض کیا: نہیں۔

امام(ع) نے فرمایا: پھر کیا وجہ ہے؟

عرض کیا: نہیں جانتا۔

امام(ع) نے فرمایا: اگر آپ لوگوں میں سے کوئی 1️⃣حلال کمائی کرے اور 2️⃣حلال چیزوں میں خرچ کرے، ⏪ایک درہم بھی خرچ نہیں کریگا مگر یہ کہ اس کا بدلہ ملے گا۔

💯یعنی انفاق تبھی فائدہ مند یے جب حلال کا پیسہ ہو اور حلال کام میں خرچ ہو۔

📚كلينى‏، الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏2، ص486؛ مجلسى‏، مرآة العقول في شرح أخبار آل الرسول، ج‏12، ص72 . 
💧💧💧💧💧