علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 26 نومبر، 2017

یزید اور توبہ

#یزید_اور_توبہ❗️

کیوں اتنی زیادہ یزید پر لعنت بھیجی جاتی ہے⁉️ شاید اس نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد توبہ کرلی ہو اور خدا نے اس کی توبہ قبول کرلی ہو ❗️ کیا خدا تواب الرحیم نہیں ہے ‼️

👌ایسی الٹی سیدھی باتیں بس ابن تیمیه جیسوں کے دماغ میں ہی آسکتی ہیں اور یہ سوال بھی وہیں سے نکلا ہے:

📓فالذي يجوز لعنة يزيد وأمثاله يحتاج إلى شيئين إلى ثبوت أنه كان من الفساق الظالمين الذين تباج لعنتهم وأنه مات مصرا على ذلك والثاني أن لعنة المعين من هؤلاء جائزة والمنازع يطعن في المقدمتين لا سيما الأولى

📓جو یزید اور اس کے جیسوں پر لعنت کو جائز جانتا ہے اس کے لئے لعنت ثابت کرنے کے لئے دو چیزیں ضروری ہونگی ایک یہ کہ وہ ایسے فاسقوں میں سے تھا جس کے نتیجہ میں لعنت کے مستحق ہوتے ہیں اور وہ اس فسق پر اصرار کرتے ہوئے مرا ہو۔ (یعنی کیا معلوم اس نے توبہ کرلی ہو!!) دوسرے یہ کہ ایسے لوگوں پر نام بنام لعنت کرنا جائز ہو۔ اور یہاں دونوں مقدمے کمزور ہیں خاص کر پہلا۔

📚منهاج السنه ج4 ص571

🔘اس کے جواب میں ملحوظ خاطر رہے کہ توبہ کرنا بھی دلیل چاہتا ہے اور تاریخ میں کہیں بھی نہیں ملتا کہ واقعا یزید نے توبہ کی ہو، اور اگر مان لیا جائے اس نے ظاہرا توبہ کرلی، توبہ کے خدا کی طرف سے قبول کرنے میں جبران مافات کی شرط بھی ہے۔

👈🏼اللہ تعالی فرماتا ہے؛

☑️كتَبَ‏ رَبُّكُمْ‏ عَلى‏ نَفْسِهِ‏ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءاً بِجَهالَةٍ ثُمَّ تابَ مِنْ بَعْدِهِ وَ أَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَحِيم‏

📜تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر رحمت لازم قرر دے لی ہے کہ تم میں جو بھی ازروئے جہالت برائی کرے گا 
اور اس کے بعد توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلے گا تو خدا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے

📚انعام 54 

❕اسی طرح دوسری آیتوں میں بھی ماضی کی اصلاح اور جبران مافات کی شرط لگی ہوئی ہے یعنی توبہ تبھی قبول ہوگی جب گذشتہ کی اصلاح کرلے:

📚بقره160- آل عمران 89- نساء146- نحل119- طه82

❓تو اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ یزید نے کب توبہ کی؟ کون سے اصلاحی قدم اٹھائے❗️ آیا حضرت امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں کو سزا دی❕ کیا ان کے وارثین یعنی اہل بیت حسینی سے معافی کا طلبگار ہوا اور انہوں نے بخش دیا❕آیا اہل بیت حسینی کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا❕کیا غاصبانہ خلافت کو چھوڑا یا اسے صاحبان حقیقی کے سپرد کیا ❕۔

👌بلکہ اس کے برخلاف اس نے اپنی عمر کے آخری دو برسوں میں اسلام کو مزید شرمسار کیا اور واقعہ کربلا کے بعد: ۱۔ واقعہ حرہ جس میں اس نے مدینہ الرسول کو خوں سے رنگیں کیا، مدینہ کی مسلمان مستورات کے ساتھ حد درجہ بدسلوکی کی اور اپنی فوج پر مباح کردیا۔ ۲ دار الامن مکہ مکرمہ پر حملہ اور بیت اللہ الحرام پر منجنیق سے آگ اور پتھروں کی بارش جیسی گھناونی حرکت کی۔

📚الكامل في التاريخ، ابن الأثير، ج۲، ص۱۸۹: البدایه و النهایه، بن كثير، ج8، ص221: الامامة والسياسة، ابن قتيبة الدينوري، تحقيق الشيري ج۲، ص۱۹۔۲۱

❕اور آخرکار واصل جہنم ہوگیا۔

❗️آلوسی نے نام لیکر لعن کی بحث میں ابن جوزی کے قول کو نقل کرتے ہوئے لکھا ہے:   

📔و الظاهر أنه لم يتب، و احتمال توبته أضعف من إيمانه، و يلحق به ابن زياد و ابن سعد و جماعة فلعنة اللّه عز و جل عليهم أجمعين، و على أنصارهم و أعوانهم و شيعتهم و من مال إليهم إلى يوم الدين ما دمعت عين على أبي عبد اللّه الحسين‏

📖ظاہر یہ ہے کہ اس نے توبہ نہیں کی، توبہ کا گمان اس کے ایمان سے بھی سے کمتر ہے، اور اس حکم میں ابن زیاد، ابن سعد، اور دوسرے لوگ بھی ہیں، پس قیامت تک جب تک ابی عبد اللہ الحسین کے لئے اشک بہتے رہیں خدا کی لعنت ہو ان پر ان کے اعوان و انصار، انکے پیروکاروں اور ان سے عقیدت رکھنے والوں پر۔

📚روح المعانى فى تفسير القرآن العظيم، ج‏13، ص229
⁉️⁉️⁉️⁉️⁉️