#زیارت_کا_مقصد
✍🏻یقینا اہل بیت علیہم السلام کی زیارت فضیلت رکھتی ہے اور اور ایسے اجر و ثواب کی حامل ہے جس کا شمار نہیں کیا جا سکتا؛ البتہ ہمیں یہ دیکھنا چاہئے زیارت میں کون سی چیزیں مضمر ہیں جس کی بنیاد پر اتنا زیادہ اجر و ثواب ہے؟
➕زیارت ایسی ہو جو زائر پر اپنا نقش چھوڑ جائے اور اس کا کردار معصوم کے کردار میں ڈھل جائے، اس کے لئے ضروری ہے جب ہم زیارت کے لئے جائیں تو کچھ چیزیں ہمارے ذہنوں میں رہیں:
۱۔ جس کی زیارت کے لئے گئے ہیں وہ کون ہے؟ اس کی عظمت کیا ہے؟
۲۔ کس عظیم مقصد کی خاطر انہوں نے اپنی جاں نثار کی اور کیوں؟
۳۔جنہوں نے ان پر جفا کی اور انہیں شہید کیا ان کا کردار کیا تھا؟
۴۔ وہ مسلمانوں سے کیا چاہتے تھے؟
۵۔ ہم سے ان کا مطالبہ کیا ہے؟
۶۔ ہم ان سے کیا طلب کر رہے ہیں؟
۷۔ کیا حقیقت میں ہم ان کے شیعوں میں سے ہیں؟
۸۔ کیا وہ ہمارے طرز زندگی سے راضی اور خوشنود ہیں؟
۹۔ انکا کردار کیا تھا اور ہمارا کردار کیا ہے؟
۱۰۔ آیا ہماری عبادتیں اسی طرح کی ہیں جیسا وہ چاہتے تھے؟
۱۱۔ کون سے اعمال ہیں جو ہمیں ان سے دور کردیتے ہیں اور ان کو ٹھیس پہونچاتے ہیں؟
۱۲۔ ان کے بتائے ہوئے راستے پر ہم نے کس قدر چلنے کی کوشش کی ہے؟
وغیرہ۔۔۔
🔸یوں تو شیعیان اہل بیت علیہم السلام کو ہمیشہ صاحب کردار ہونا چاہئے، لیکن زیارت وہ عظیم موقع ہے جب اپنے کردار پر صیقل کی جائے، اور ہماری زندگی معصوم کی زندگی سے درس لے، ہمارا کام اللہ کی رضا، اس کی اطاعت میں ہو۔ اور جب زیارتنامہ کے فقرے زبان پر جاری ہوں:
▪️ أشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلَاة
▪️و آتَيْتَ الزَّكَاة
▪️و أَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَ نَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَر
▪️و اتَّبَعْتَ الرَّسُولَ،
▪️و تَلَوْتَ الْكِتَابَ حَقَّ تِلَاوَتِهِ،
▪️و دَعَوْتَ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَة
🌹تو ہماری زندگی میں اترتے چلے جائیں۔
💎💎💎💎💎