علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 2 نومبر، 2017

نہی عن المنکر

🔘کلام امام حسین علیہ السلام سے🔘

📕لایَنبَغی لِنفسٍ مُؤمِنَةٍ تَری مَن یَعصِی اللهَ فَلا تُنکِرَ؛

🗒مومن کی شان یہ نہیں ہے کہ کسی کو گناہ کرتے دیکھے اور اس پر اعتراض نہ کرے

📚کنزالعمّال، ج 3، ص 85

✍🏼اگر امام حسین علیہ السلام کے ارشادات کو ملاحظہ کیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے ایک زندہ قوم میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی کتنی اہمیت ہے۔

امربالمعروف اور نہی المنکر حقیقت میں معاشرہ اور سماج کے زندہ ہونے کی علامت ہے، معاشرہ کی ترقی بھی اسی میں مضمر دکھائی پڑتی ہے۔

جو شخص اسلام، قرآن، خدا، اور رسول پر اعتقاد رکھتا ہوگا، اس سے بعید ہے کہ معاشرہ میں اخلاقی، اعتقادی، سماجی برائیوں کی جڑوں کو مضبوط ہوتا دیکھتا رہے اور اس سے کوئی مطلب نہ رکھے، گویا کوئی بات ہی نہ ہو۔

جس سماج میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر نہ ہو وہ سماج گویا مردہ اور بے حس ہے۔

نہی عن المنکر یعنی جو کشتی میں سوراخ کرناچاہتا ہو جو سب کو لے ڈوبے، یا صاف پانی کو زہرآلود کرنا چاہتا ہو جس سے پورا شہر ہی بیمار پڑجائے اسے اس کام سے روک دینا۔

فسق کرنے والوں اور گناہ کے شکار لوگوں کو گناہ اور معصیت سے روکنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے درختوں پر زہر کا چھڑکاو کردیا جائے تاکہ اس کے پھل مختلف آفتوں سے محفوظ رہیں۔

 گندی نالیوں کو صاف کردینا چاہئے جہاں سے گناہ جیسے ملیریا سے بہت سے لوگوں کے مریض ہوجانے کا خطرہ ہو، ایسے کوڑے کو دفن کردینا چاہئے جس سے ہوس کے کیڑوں کے پھیلنے کا خطرہ ہو۔ تبھی ایمان و تقوی کے پھول کھلتے نظر آئیں گے۔

▫️ایمان اور اسلام نے نہی عن المنکر جیسی عظیم ذمہ داری مسلمانوں کے حوالے کی ہے تاکہ نہ جرم کریں نہ ہی جہاں تک ممکن ہو جرم ہونے دیں▫️