علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 2 نومبر، 2017

#نیک_اخلاق


👈حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

📗إنَّكُمْ لَنْ تَسَعُوا النَّاسَ بِأَمْوَالِكُمْ فَسَعُوهُمْ بِأَخْلَاقِكُمْ‏

🗒تم اپنی دولت کے ذریعہ لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف نہیں رکھ سکتے (ان کو خوشنود نہیں رکھ سکتے) تو اپنے (نیک) اخلاق کے ان کے دلوں کو جذب کرو۔

📚من لا يحضره الفقيه، ج‏4، 394؛ الأمالي( للصدوق)، ص12، المجلس الثالث

✍🏻یعنی تمہارے اندر اتنی صلاحیت اور ظرفیت نہیں ہے کہ تمام لوگوں کی محبتوں کو اپنی دولت کے ذریعہ جذب کرسکو؛ دولت و ثروت کے ذریعہ ایسا نہیں کرسکتے لیکن ایک چیز ہے جس کے ذریعہ اکثر لوگوں کو خود سے قریب رکھ سکتے ہو۔

وہ کیا ہے؟

وہ اخلاق ہے۔

اگر آپ تواضع اور انکساری سے پیش آئیں، سچے انسان بنیں، ان کے اُن کے خلاف سازشیں نہ رچیں، اگر ایسے ہوجائیں کہ اپنے وعدہ پر قائم رہیں۔ یہ ایسی خصلتیں ہیں جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں، لہذا اپنے اس نیک اخلاق، اچھی خصلتوں کے ذریعہ لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف کھیچیں۔

💎رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای مد ظلہ