#اسوہ_حسنہ
☀️سیرت رسول(ص) وصی رسول(ع) کی زبانی☀️
✍🏼حضرت امیرالمومنین علیہ السلام فرماتے ہیں:
❣️ كانَ دائِمَ البِشرِ، سَهلَ الخُلُقِ، لَيِّنَ الجانِبِ، لَيسَ بِفَظٍّ، ولا غَليظٍ، ولا صَخّابٍ ، ولا فَحّاشٍ، ولا عَيّابٍ، ولا مَدّاحٍ.
رسول اکرم (ص) ہمیشہ خندہ رو، خوش اخلاق، مہربان اور نرم خو تھے ، نہ ہی سخت دل تھے نہ ہی بدمزاج، اور نہ چیخنے چلانے والے تھے اور نہ ہی گالی بکنے والے، نہ عیبجو تھے اور نہ ہی تعریفوں کے پل باندھنے والے۔
📚معاني الأخبار ،ص83، باب معاني ألفاظ وردت في صفة النبي ص
❣️كانَ ع أَشْفَقَ النَّاسِ عَلَى النَّاسِ وَ أَرْأَفَ النَّاسِ بِالنَّاس
پيغمبر صلى اللہ علیہ و آلہ لوگوں پر سب سے زیادہ شفیق اور سب سے زیادہ مہربان تھے۔
📚الخصال، ج2، ص599، باب الواحد إلى المائة؛ إرشاد القلوب إلى الصواب (للديلمي)، ج2، ص319، في جوابه ع عن مسائل اليهوديين.
❣️ و هُوَ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ أَجْوَدَ النَّاسِ كَفّاً وَ أَجْرَأَ النَّاسِ صَدْراً وَ أَصْدَقَ النَّاسِ لَهْجَةً وَ أَوْفَى النَّاسِ ذِمَّةً وَ أَلْيَنَهُمْ عَرِيكَةً وَ أَكْرَمَهُمْ عِشْرَة
اور وہ خاتم النبیین، سخاوت کے لحاظ سے سب سے زیادہ بخشنے والے، قلب کے لحاظ سب سے زیادہ جرأتمند، زبان کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچے، عہد و پیمان میں وفادارترین، اخلاق میں سب زیادہ خوش مزاج، گھرانے کے لحاظ سے سب سے زیادہ کریم و بزرگ تھے۔
📚الغارات (ط - القديمة)، ج1،ص 98، خطبة لأمير المؤمنين علي ع؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج16، ص194، باب 8 أوصافه ص في خلقته و شمائله و خاتم النبوة۔
❣️كانَ اِذا اَوى اِلى مَنْزِلِهِ جَزَّءَ دُخُولَهُ ثَلاثَةَ اَجْزاءَ: جُزْءا لِلّهِ عَزَّوَجَلَّ،وَ جُزْءا لِأَهْلِهِ وَجُزْءا لِنَفْسِهِ.
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب گھر تشریف لاتے تھے اپنے وقت کو تین حصوں میں تقسیم کرتے تھے۔ ۱۔ ایک حصہ اللہ تعالی کے لئے ۲۔ ایک حصہ گھر والوں کے لئے۔ ۳۔ ایک حصہ اپنے کاموں کے لئے۔
📚مكارم الاخلاق، ص 13۔
💎💎💎💎💎