علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 2 نومبر، 2017

#موعظہ_حسنہ


👈👈حضرت امام حسین علیہ السلام

📙جاءَ رَجُلٌ وَ قَالَ أَنَا رَجُلٌ عَاصٍ وَ لَا أَصْبِرُ عَنِ الْمَعْصِيَةِ فَعِظْنِي بِمَوْعِظَةٍ قَالَ ع افْعَلْ‏ خَمْسَةَ أَشْيَاءَ وَ أَذْنِبْ مَا شِئْتَ فَأَوَّلُ ذَلِكَ لَا تَأْكُلْ رِزْقَ اللَّهِ وَ أَذْنِبْ مَا شِئْتَ وَ الثَّانِي اخْرُجْ مِنْ وَلَايَةِ اللَّهِ وَ أَذْنِبْ مَا شِئْتَ وَ الثَّالِثُ اطْلُبْ مَوْضِعاً لَا يَرَاكَ اللَّهُ وَ أَذْنِبْ‏ مَا شِئْتَ وَ الرَّابِعُ إِذَا جَاءَ مَلَكُ الْمَوْتِ لِيَقْبِضَ رُوحَكَ فَادْفَعْهُ عَنْ نَفْسِكَ وَ أَذْنِبْ مَا شِئْتَ وَ الْخَامِسُ إِذَا أَدْخَلَكَ مَالِكٌ فِي النَّارِ فَلَا تَدْخُلْ فِي النَّارِ وَ أَذْنِبْ مَا شِئْتَ.

📑ایک شخص امام (ع) کے پاس آیا اور کہنے لگا، میں ایک گنہگار انسان ہوں، اپنے آپ کو گناہ سے نہیں روک پاتا، آپ مجھے کچھ نصیحت کیجئے۔ تو آپ (ع) نے فرمایا:

💠پانچ کام انجام دو اورجو دل چاہے گناہ کرو۔ 

▪️نمبر1۔ اللہ کے رزق سے نہ کھاؤ؛ پھر جو چاہے گناہ  کرو۔

▪️نمبر2۔ اس کی حکومت اور ولایت سے باہر چلے جاؤ، پھر جو  چاہے گناہ کرو۔

▪️نمبر3۔  ایسی جگہ تلاش کرلو جہاں خدا تجھے نہ دیکھ سکے، پھر جوچاہے گناہ کرو۔

▪️نمبر4۔ جب ملک الموت تمہارے پاس روح قبض کرنے آئے اپنے پاس سے بھگا دو، پھر جو  چاہے گناہ کرو۔

▪️نمبر5۔ جب فرشتہ تمہیں دوزخ میں ڈال رہا ہو تم دوزخ میں نہ جاؤ، پھر جو  چاہے گناہ کرو۔

📚بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏75، ص 126، باب 20 مواعظ الحسين بن أمير المؤمنين صلوات الله عليهما؛  اس کتاب میں حضرت علی ابن الحسین(ع) سے روایت ہے: جامع الأخبار(للشعيري)، 130،  الفصل التاسع و الثمانون في الموعظة