#دوست
#دوست_اور_دوستی_میں_کمی_کے_اسباب
📌غصّہ،
شرمندگی
🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:
🔴 إِذَا
احْتَشَمَ الْمُؤْمِنُ أَخَاهُ فَقَدْ فَارَقَه
🔵 جب
کوئی مومن اپنے برادر کو غضبناک اور خجل بناتا ہے تو سمجھو وہ اس سے جدا ہو گیا۔
📚 نهج
البلاغة (للصبحي صالح)، ص559، حکمت480
📌چغل
خور پراعتماد
🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:
🔴 وَ
مَنْ أَطَاعَ الْوَاشِيَ ضَيَّعَ الصَّديقَ
🔵 جو
چغل خوروں کی بات پر اعتماد کرتا ہے وہ اپنے دوست کو کھو دیتا ہے۔
📚 نهج
البلاغة (للصبحي صالح)، ص510، حکمت239
📌حسد
🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:
🔴 حَسَدُ
الصَّدِيقِ مِنْ سُقْمِ الْمَوَدَّةِ
🔵 دوست
کا حسد کرنا دوستی کی کمزوری سے ہے۔
📚نهج
البلاغة (للصبحي صالح)، ص507، حکمت218
📌خودپسندی،
بد اخلاقی، بے صبری
🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:
🔴إِيَّاكَ
وَ الْعُجْبَ وَ سُوءَ الْخُلُقِ وَ قِلَّةَ الصَّبْرِ فَإِنَّهُ لَا يَسْتَقِيمُ لَكَ
عَلَى هَذِهِ الْخِصَالِ الثَّلَاثِ صَاحِبٌ وَ لَا يَزَالُ لَكَ عَلَيْهَا مِنَ
النَّاسِ مُجَانِبٌ۔
🔵 خود
پسندی، بد اخلاقی اور بے صبری سے دور رہو؛ کیونکہ ان تین خصلتوں کے ہوتے ہوئے کوئی
تمہارا دوست نہیں ہو گا اور لوگ ہمیشہ تم
سے کنارہ کش رہیں گے۔
📚 الخصال،
ج1، ص147، ح178، النهي عن ثلاث خصال .....
📌تحقیق
و تفتیش
🌷🌷امام على عليه السلام :
🔴 مَنِ
اسْتَقْصَى عَلَى صَدِيقِهِ انْقَطَعَتْ مَوَدَّتُهُ۔
🔵 جو
اپنے دوست کی تحقیق و تفتیش میں ہوتا ہے اس کی دوستی ٹوٹ جاتی ہے۔
📚 تصنيف
غرر الحكم و درر الكلم، ص422، ح9680، جملة من حقوق الأخوة
📌تنقید
و نکتہ چینی
🌷🌷امام صادق عليه السلام :
🔴الِاسْتِقْصَاءُ
فُرْقَةٌ الِانْتِقَادُ عَدَاوَةٌ
🔵 تحقیق
و تفتیش جدائی کا سبب ہوتی ہے، اور تنقید و نکتہ چینی دشمنی کی وجہ بنتی ہے۔
📚 تحف
العقول، ص315، و من كلامه ع سماه بعض الشيعة نثر الدرر۔۔
📌حیلہ
گری
🌷🌷امام صادق عليه السلام :
🔴 لَا
يَطْمَعَنَّ ذُو الْكِبْرِ فِي الثَّنَاءِ الْحَسَنِ وَ لَا الْخَبُّ فِي كَثْرَةِ
الصَّدِيق۔۔۔
🔵 گھمنڈی
انسان کو خوشنامی کی تمنّا نہیں کرنا چاہئے اور دغا باز، حیلہ گر کو کثرتِ دوست کی
لالچ نہیں کرنا چاہئے۔۔۔
📚 الخصال،
ج2، ص434، لا يطمعن عشرة في عشر خصال .....
📌بے جا
مذاق
🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام:
🔴 يَا
ابْنَ النُّعْمَانِ إِنْ أَرَدْتَ أَنْ يَصْفُوَ لَكَ وُدُّ أَخِيكَ فَلَا تُمَازِحَنَّهُ
وَ لَا تُمَارِيَنَّهُ وَ لَا تُبَاهِيَنَّهُ وَ لَا تُشَارَّنَّه
🔵 اے
ابن نعمان اگر چاہتے ہو کہ تمہارے بھائی کی دوستی تم سے برقرار سے تو اس سے بے جا
مذاق ہرگز نہ کرنا، اور اس سے جدال و تکرار میں نہ پڑنا، نہ اس پر فخر و مباہات
کرنا، اور نہ اس کے ساتھ جھگڑا اور شرانگیزی کرنا۔
📚 تحف
العقول، ص312، وصيته ع لأبي جعفر محمد بن النعمان الأحول
📌بے حیائی
🌷🌷حضرت امام کاظم علیہ السلام:
🔴 لَا
تُذْهِبِ الْحِشْمَةَ بَيْنَكَ وَ بَيْنَ أَخِيكَ أَبْقِ مِنْهَا فَإِنَّ ذَهَابَهَا
ذَهَابُ الْحَيَاءِ.
🔵 اپنے
اور اپنے بھائی کے درمیان احترام کو ختم نہ کرنا بلکہ اس میں سے کچھ باقی رکھنا، کیونکہ
احترام کے اٹھ جانے کے ساتھ شرم و حیا بھی رخصت ہو جاتی ہے۔
📚الكافي
(ط - الإسلامية)، ج2، ص672، ح5، باب النوادر .....
📌بحث
و تکرار
🌷🌷حضرت امام ہادی علیہ السلام:
🔴الْمِرَاءُ
يُفْسِدُ الصَّدَاقَةَ الْقَدِيمَةَ وَ يُحَلِّلُ الْعُقْدَةَ الْوَثِيقَةَ وَ أَقَلُّ
مَا فِيهِ أَنْ تَكُونَ فِيهِ الْمُغَالَبَةُ وَ الْمُغَالَبَةُ أُسُّ أَسْبَابِ الْقَطِيعَةِ۔
🔵 بحث
و تکرار پرانی دوستی کو خراب کر دیتی ہے اور مضبوط گرہوں کو کھول دیتی ہے۔ بحث و
جدال میں کمترین چیز یہ ہوتی ہے کہ اس میں دونوں غلبہ پانے کی کوشش میں ہوتے ہیں،
اور یہ غلبہ پانے کا جذبہ جدائی کے بنیادی اسباب میں سے ہے۔
📚 أعلام
الدين في صفات المؤمنين، ص311، من كلام الإمام أبي الحسن علي بن محمد بن الرضا ع
...