علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 14 جون، 2021

دوست کی حفاظت

 



#دوست

 

#دوست_کی_حفاظت

 

🌷🌷حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

 

🔴 لا تُفَتِّشِ النَّاسَ فَتَبْقَى بِلَا صَدِيق‏

 

🔵 لوگوں کے حالات کی تفتیش اور جستجو میں مت پڑو، ورنہ بغیر دوست کے رہ جاؤگے۔

 

 

📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏2، ص652، ح2، باب الإغضاء

 

 

 

🔰 فى الكافى، عن الصّادق (عليه‌السّلام)، قال: «انّ اللَّه تعالى ليحفظ من يحفظ صديقه»؛ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: خدائے متعال اس کی حفاظت کرتا ہے جو اپنے دوست کی حفاظت کرے۔ البتہ اس سے مراد صرف جسمانی حفاظت نہیں ہے۔ ہاں ممکن ہے یہ بھی اس کا ایک مصداق ہو۔ مراد یہ ہے کہ اس کی عزّت و آبرو محفوظ رکھے، اس کی شخصیت کا خیال رکھے، اس کے مقام، منصب و مفادات کا خیال رکھے تو خدا ایسے شخص کی حفاظت فرماتا ہے۔

 

اسلام میں اس دوستی، رفاقت، اخوت، انس و محبت کے رشتوں کی اس قدر اہمیت ہے کہ آپ اپنے دوست کا خیال رکھتے ہیں، اس کی حفاظت کرتے ہیں خدا اس عمل کی جزا میں آپ کی حفاظت فرماتا ہے۔ البتہ دوست کی حفاظت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی اس کے گناہ اور خطا پر اس کے بچاؤ میں لگ جائے؛ جیسا کہ حزب، گروہ، پارٹی کے کاموں میں یہ چیزیں معمول ہوتی ہیں کہ اگر کوئی خطا کا مرتکب بھی ہو جائے چونکہ اس کی حزب، پارٹی کا ہے لہذا اس کا بچاؤ ضروری ہے؛ نہیں، یہ مراد نہیں ہے؛ یہ اس کی حفاظت کرنا نہیں ہوگا؛ حقیقت میں یہ رسوا کرنا ہوگا، خود کو اور اس کو بدبخت کرنا ہوگا؛ بلکہ اس سے مراد مومن کی عزّت و آبرو کی حفاظت ہے جو برادر مومن دوسرے لوگوں کے ساتھ رکھتا ہے، جو دینی اور ایمانی رشتہ ہے۔ ایک یہ روایت۔

 

♻️ ایک دوسری روایت بھی الکافی سے ہی ہے، کہ حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: «لا تفتّش النّاس فتبقى بلا صديق»؛ لوگوں کے کاموں میں نکتہ چینی مت کرو، تفتیش میں مت پڑو، باریک باریک چیزوں کے سراغ میں رہو، چھوٹے بڑے عیبوں کی تلاش میں مت جاؤ؛ اگر ایسا ہوا، تو بغیر دوست کے رہ جاؤگے۔

 

❇️ يعنى ہر ایک میں کوئی نہ کوئی عیب ہوتا ہی ہے، اگر آپ اسی طرح نکتہ چینی کرنے لگیں، تفتیش میں پڑجائیں، عیب کے سراغ میں لگے رہیں؛ پھر تو کوئی بھی آپ کے لئے باقی نہیں بچے گا۔

 

📚 درس خارج فقہ رہبر معظّم حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ، ۱۲/صفر 1432ھ سے مأخوذ۔

 

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor