علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 19 جون، 2021

دوستی کس سے؟

 



#دوست

 

#دوستی_کس_سے_؟

 

 

جو صاحب خیر و نیکی ہو۔

 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴 خَيْرُ إِخْوَانِكَ مَنْ سَارَعَ إِلَى الْخَيْرِ وَ جَذَبَكَ إِلَيْهِ وَ أَمَرَكَ بِالْبِرِّ وَ أَعَانَكَ عَلَيْه‏

🔵 تمہارا بہترین دوست و برادر وہ ہے جو کار خیر کی جانب قدم بڑھائے اور تمہیں بھی اس کی طرف لے جائے، اور تمہیں نیکی کی دعوت دے اور اس پر تمہاری مدد کرے۔

 

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص417، ح9531، جملة من علائم خير الإخوان

 

 

جو صاحب عقل و خرد ہو۔

 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴 صُحْبَةُ الْوَلِيِّ اللَّبِيبِ حَيَاةُ الرُّوح‏

🔵 صاحب عقل و خرد کی مصاحبت روح کی حیات ہے

 

📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص429، ح9771، صاحب العقلاء

 

 

جو علم و حکمت والا ہو۔

 

🌷🌷و قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ:

 

🔴 يَا بُنَيَّ صَاحِبِ الْعُلَمَاءَ وَ اقْرَبْ مِنْهُمْ وَ جَالِسْهُمْ وَ زُرْهُمْ فِي بُيُوتِهِمْ فَلَعَلَّكَ تُشْبِهُهُمْ فَتَكُونَ مَعَهُمْ۔

🔵 جناب لقمان نے اپنے فرزند سے فرمایا: میرے بیٹے! دانشوروں اور عالموں کی مصاحبت اختیار کرو اور ان سے قریب رہو اور انکے ساتھ ہمنشینی اختیار کرو اور ان کے گھروں پر ان کی زیات کرو، تاکہ شاید ان کے جیسے ہو جاؤ تو تمہیں ان کے ساتھ شمار کیا جائے۔

 

📚بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏71، ص189، باب 13 من ينبغي مجالسته و مصاحبته و مصادقته و فضل الأنيس الموافق و القرين الصالح و حب الصالحين

 

 

جو نصیحت کرنے والا ہو۔
 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴 لِيَكُن أحَبَّ النّاسِ إلَيكَ مَن هَداكَ إلى مَراشِدِكَ ، و كَشَفَ لَكَ عَن مَعايِبِكَ۔

🔵 تمہارا محبوب ترین شخص اسے ہونا چاہئیے جو تمہیں صحیح راستے کی طرف لے جائے، اور تمہارے عیوب کو تم پر آشکار کرے۔

 

📚 عيون الحكم و المواعظ (لليثي)، ص404، ح6842، الفصل الثاني باللام الزائدة في لام الأصل

 

 

جو آخرت کے سلسلہ میں معاون ہو۔
 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴 مَنْ دَعَاكَ إِلَى الدَّارِ الْبَاقِيَةِ وَ أَعَانَكَ عَلَى الْعَمَلِ لَهَا فَهُوَ الصَّدِيقُ الشَّفِيق‏

🔵جو تمہیں آخرت کی دعوت دے اور اس کے لئے عمل انجام دینے پر تمہاری مدد کرے وہ تمہارا شفیق دوست ہوگا۔

 

📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص424، ح9737، الفصل السابع الصديق الصدوق و علائمه

 

 

جو تمہارا برا نہ چاہے۔
 

🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام

 

🔴 منْ غَضِبَ عَلَيْكَ مِنْ إِخْوَانِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمْ يَقُلْ فِيكَ شَرّاً فَاتَّخِذْهُ لِنَفْسِكَ صَدِيقا

🔵 تمہارے بھائیوں میں سے جو شخص تین بار تم پر غضبناک ہو اور تمہارے سلسلہ میں بدگوئی نہ کرے تو اسے اپنا دوست منتخب کرلو۔

 

📚 الأمالي( للصدوق)، ص669، المجلس الخامس و التسعون

 

 

جو باعث زینت ہو۔

 

🌷🌷امام صادق علیہ السلام

 

🔴 اصْحَبْ مَنْ تَتَزَيَّنُ بِهِ وَ لَا تَصْحَبْ مَنْ يَتَزَيَّنُ بِك‏

🔵 اس کے ساتھ مصاحبت اختیار کرو جو تمہارے واسطے باعث زینت و سربلندی ہو، اور اس کے ساتھ نہ رہو جو تمہارے ذریعہ اپنی شان بڑھائے۔

 

📚 من لا يحضره الفقيه، ج‏2، ص278، ح2440، باب الرفقاء في السفر و وجوب حق بعضهم على بعض

 

 

جو قول کا سچا ہو۔
 

🌷🌷 حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴 خيْرُ إِخْوَانِكَ مَنْ دَعَاكَ إِلَى صِدْقِ الْمَقَالِ بِصِدْقِ مَقَالِهِ وَ نَدَبَكَ إِلَى أَفْضَلِ الْأَعْمَالِ بِحُسْنِ أَعْمَالِه‏۔

🔵 تمہارا بہترین دوست و برادر وہ ہے جو اپنی صداقت کے ذریعہ تمہیں سچ بولنے کی دعوت سے ، اور اپنے بہترین اعمال کے ذریعہ تمہیں نیک اعمال کی طرف بلائے۔

 

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص417، ح9535، جملة من علائم خير الإخوان 

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor