علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 20 جون، 2021

کس سے دوستی نہیں؟

 

#دوست

 

#کس_سے_دوستی_نہیں؟

 

📌دشمن خدا
 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴إيَّاكَ أَنْ تُحِبَّ أَعْدَاءَ اللَّهِ، أَوْ تُصْفِيَ وُدَّكَ لِغَيْرِ أَوْلِيَاءِ اللَّهِ؛ فَإِنَّ مَنْ أَحَبَّ قَوْماً حُشِرَ مَعَهُم

🔵 خبردار دشمنان خدا سے دوستی مت کرنا، اور نہ خدا کے اولیاء کے علاوہ کسی سے اپنی دوستی خالص بنانا؛ کیونکہ جو جن کو دوست رکھتا ہے وہ انہیں کے ساتھ محشور ہوگا

 

📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص204، ح4015، الفصل الثاني في رضى الله و سخطه

 

📌اشرار

 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

🔴 صحْبَةُ الْأَشْرَارِ تَكْسِبُ الشَّرَّ، كَالرِّيحِ إِذَا مَرَّتْ بِالنَّتْنِ حَمَلَتْ نَتْنا

🔵 شریر اور فسادی لوگوں کی مصاحبت شر ہی لاتی ہے، جس طرح ہوا جب گندگی کے پاس سے گزرتی ہے تو بدبو ہی لے جاتی ہے۔

 

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص431، ح9826، مصاحبة الأشرار و آثارها

 

📌فاسق و فاجر
 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴 منْ أَعْظَمِ الْحُمْقِ مُؤَاخَاةُ الْفُجَّار

🔵 فاسق و فاجر سے دوستی و برادری سب سے بڑی حماقتوں میں سے ہے۔

 

📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص418، ح9558، لا تعدن صديقا من۔۔

 

📌کذّاب

 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴اجْتَنِبْ مُصَاحَبَةَ الْكَذَّابِ، فَإِنِ اضْطُرِرْتَ إِلَيْهِ فَلَا تُصَدِّقْهُ وَ لَا تُعْلِمْهُ أَنَّكَ تُكَذِّبُهُ؛ فَإِنَّهُ يَنْتَقِلُ عَنْ وُدِّكَ، وَ لَا يَنْتَقِلُ عَنْ طَبْعِه‏۔

🔵 جھوٹ بولنے والے کی مصاحبت سے پرہیز کرو، اگر اس کی ضرورت بھی پیش آجائے تو اس کی تصدیق مت کرنا اور نہ اس پر اظہار کرنا کہ اسے جھٹلا رہے ہو؛  کیونکہ وہ تمہاری دوستی سے کنارہ کش ہو جائے گا، لیکن اپنی عادت سے باز نہیں آئے گا۔

 

📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص433، ح9881، شر الأصحاب ..

 

📌کینہ پرور
 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴الْحَاسِدُ يُظْهِرُ وُدَّهُ فِي أَقْوَالِهِ، وَ يُخْفِي بُغْضَهُ فِي أَفْعَالِهِ؛ فَلَهُ اسْمُ الصَّدِيقِ وَ صِفَةُ الْعَدُو

🔵حسد کرنے والا گفتار میں دوستی کا  اظہار کرتا ہے اور دشمنی کو کردار میں مخفی رکھتا ہے؛ لہذا نام کا تو دوست ہوتا ہے اور صفت میں دشمن۔

 

📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص301، ح6841، بعض علائم الحسود

 

📌جاہل
 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴موَدَّةُ الْجُهَّالِ مُتَغَيِّرَةُ الْأَحْوَالِ وَشِيكَةُ الِانْتِقَال‏

🔵جاہلوں کی دوستی بدلنے والی، اور بہت جلدی ختم ہونے والی ہوتی ہے۔

 

📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص74، ح1128، ذم الجهل و الجهالة ...

 

📌احمق
 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴إيَّاكَ وَ مَوَدَّةَ الْأَحْمَقِ؛ فَإِنَّهُ يَضُرُّكَ مِنْ حَيْثُ يَرَى أَنَّهُ يَنْفَعُكَ؛ وَ يَسُوءُكَ وَ هُوَ يَرَى أَنَّهُ يَسُرُّك‏۔

🔵 احمق کی دوستی سے پرہیز کرو؛ کیونکہ جہاں سے وہ سمجھتا ہے تمہیں فائدہ پہونچا رہا ہے نقصان پہونچاتا ہے؛ اور جہاں سے سمجھتا ہے تمہیں خوش کر رہا ہے رنجیدہ کرتا ہے۔

 

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص432، ح9849، لا تصحب الأحمق ..

 

📌شرابی
 

🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم:

 

🔴 و لَا تُصَادِقُوا شَارِبَ الْخَمْرِ؛ فَإِنَّ مُصَادَقَتَهُ نَدَامَة۔

🔵 اور شرابی سے دوستی مت کرنا؛ کیونکہ اس سے دوستی شرمندگی کا باعث ہوگی۔

 

📚جامع الأخبار(للشعيري)، ص153، الفصل الثالث عشر و المائة في الخمر

 

📌بے وفا
 

🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام:

 

🔴أرْبَعٌ يَذْهَبْنَ ضَيَاعاً مَوَدَّةٌ تُمْنَحُ مَنْ لَا وَفَاءَ لَهُ وَ مَعْرُوفٌ يُوضَعُ عِنْدَ مَنْ لَا يَشْكُرُهُ وَ عِلْمٌ يُعَلَّمُ مَنْ لَا يَسْتَمِعُ لَهُ وَ سِرٌّ يُودَعُ مَنْ لَا حَضَانَةَ لَه‏۔

🔵 چار چیزیں ضائع ہوجایا کرتی ہیں: وہ دوستی جو بے وفا پر خرچ کی جائے، نیکی جو نا شکرے کے ساتھ کی جائے، علم جو توجہ نہ کرنے والے کو سکھایا جائے، راز جو نا اہل کے حوالے کیا جائے۔

 

📚من لا يحضره الفقيه، ج‏4، ص417، ح5907۔

 

📌دنیا پرست

 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴 لا تَصْحَبَنَّ أَبْنَاءَ الدُّنْيَا فَإِنَّكَ إِنْ أَقْلَلْتَ اسْتَثْقَلُوكَ وَ إِنْ أَكْثَرْتَ حَسَدُوك‏

🔵 دنیا داروں کے ساتھ مت رہنا؛ کیونکہ جب تمہارے پاس کم سرمایہ ہوگا تو یہ تمہیں حقیر سمجھیں گے، اور جب تم مالدار ہوگے تو یہ حسد کرنے لگ جائیں گے۔

 

📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص434، ح9909، متفرقات

 

📌کنجوس
 

🌷🌷حضرت امام باقر علیہ السلام:

 

🔴 لا تُقَارِنْ وَ لَا تُؤَاخِ أَرْبَعَةً الْأَحْمَقَ وَ الْبَخِيلَ وَ الْجَبَانَ وَ الْكَذَّابَ أَمَّا الْأَحْمَقُ فَإِنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَنْفَعَكَ فَيَضُرُّكَ وَ أَمَّا الْبَخِيلُ فَإِنَّهُ يَأْخُذُ مِنْكَ وَ لَا يُعْطِيكَ وَ أَمَّا الْجَبَانُ فَإِنَّهُ يَهْرُبُ عَنْكَ وَ عَنْ وَالِدَيْهِ وَ أَمَّا الْكَذَّابُ فَإِنَّهُ يَصْدُقُ وَ لَا يُصَدَّقُ.

🔵 چار لوگوں سے کے پاس نہ رہو اور انہیں دوست مت بناؤ: احمق، کنجوس، بزدل اور کذّاب۔ کیونکہ احمق فائدہ پہونچانا چاہے گا لیکن نقصان دے گا، اور کنجوس آدمی تم سے لے گا لیکن تمہیں واپس نہیں دے گا، اور بزدل شخص تم سے اور اپنے والدین سے بھاگے گا، اور کذّاب وہ سچ بھی بولے گا تو کوئی یقین نہیں کرے گا۔

 

📚الخصال، ج‏1، ص244، ح100، النهي عن مصادقة أربعة و مؤاخاتهم

 

📌دوست کا دشمن

 

🌷🌷حضرت امام على عليہ السلام :

 

🔴 لا تَتَّخِذَنَّ عَدُوَّ صَدِيقِكَ صَدِيقاً فَتُعَادِيَ صَدِيقَك‏

🔵 اپنے دوست کے دشمن کو دوست مت بنانا، اس طرح اپنے دوست کے دشمن ہو جاؤگے

 

📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص403، مکتوب ۳۱، وصايا شتى .. 

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor