علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 11 جون، 2021

ولادت با سعادت حضرت فاطمۂ معصومہ سلام اللہ علیہا



#یکم_ذی_القعدہ

 

🌷ولادت حضرت  فاطمۂ معصومہ سلام اللہ علیہا🌷

 

والدین:

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام، حضرت نجمہ خاتون والدہ مکرمہ حضرت امام رضا علیہ السلام۔

 

تاریخ ولادت: یکم ذی القعدہ 173ھ ق۔

 

مختصر فضائل:

 

دختر علی ع و حسن ع: زیارتنامہ میں آپ کو دختر علی و حسن و حسین۔۔۔علیہم السلام سے خطاب کیا گیا۔

 

عصمت و طہارت: حضرت امام رضا علیہ السلام نے آپ کو لقب معصومہ عطا کیا: من زار المعصومہ بقم کمن زارنی ۔

 

مقام شفاعت: آپ حق شفاعت رکھتی ہیں جیسا کہ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: میرے فرزندوں میں سے ایک بی بی قم میں رحلت کریں گی جسکی شفاعت سے ہمارے تمام شیعہ جنت میں وارد ہونگے، بحار، ج60، ص216۔ آپ کے زیارتنامہ میں بھی ذکر ہوا ہے: یافاطمہ اشفعی لی فی الجنہ۔

 

آپ کا زیارتنامہ مخصوص ہے، جس کو علی بن ابراہیم نے اپنے والد اور انہوں نے سعد سے انہوں امام رضا علیہ السلام سے روایت کیا ہے۔

 

آپ کے القابات خاص ہیں: معصومہ، طاہرہ، حمیدہ، برہ، رشیدہ، نقیہ، رضیہ، مرضیہ، سیدہ، اخت الرضا۔

 

آپ عالمہ تھیں: آیہ اللہ سید نصر اللہ مستنبط کتاب کشف اللئالی سے نقل فرماتے ہیں:: کچھ لوگ سوال لے کر آئے امام کاظم علیہ السلام دولت کدہ پر نہیں تھے، آپ سلام اللہ علیہا نے انکے سوال کا جواب لکھ کر دے دیا، انہوں نے راستے میں امام سے ملاقات کی اور ماجرا بیان کیا: آپ علیہ السلام نے تین مرتبہ فرمایا: فداھا ابوھا

 

آپ کی زیارت امام کی زیارت کے برابر ہے، جنت کا ثواب رکھتی ہے۔

 

آپ محدّثہ ہیں:جیسا کہ آپ سے روایت ہے:

 

🔴 عنْ فَاطِمَةَ بِنْت رَسُولِ اللّهِ صَلَّى اللّه عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ وَ رَضِىَ عَنْهَا قَالَتْ :«أنَسِيتُمْ قَوْلَ رَسُولِ اللّه صلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّم يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، مَنْ كُنْتُ مَوْلاهُ فَعَلِىٌّ مَوُلاهُ وَ قَوْلُهُ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ ،أنْتَ مِنِّى بِمَنْزِ لَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسى.

 

🔵 کیا رسول خدا کا روز غدیر کا فرمان بھول گئے؟ کہ آپ(ص) نے فرمایا: جس کا میں مولا ہوں علی بھی اسکے مولا ہیں، (کیا بھول گئے) کہ آپ نے فرمایا: تم میرے لئے وہی مقام رکھتے ہو جیسے ہارون موسی کے لئے تھے۔

 

🔴 عنْ فَاطِمَةُ بِنْتَ موسَى بْن جَعْفَر (ع)... عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللّهِ صَلَّى اللّه عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّمَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّهِ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّمَ : «ألا مَنْ ماتَ عَلى حُبِّ آلِ مُحَمَّدٍ ماتَ شَهِيداً.

 

🔵 کہ رسول خدا نے فرمایا: جان لو کہ جو آل محمد کی محبت میں مر جائے وہ شہید کی موت مرتا ہے۔

 

📚عوالم العلوم، ج 21، ص353؛ اسنى المطالب ص 39 تا ص 51.

 

🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌷🌹🌷

 

آپ سلام الله علیها کی زیارت:

 

ٍ◽️عنْ أَبِي الْحَسَنِ الرِّضَا ع قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ زِيَارَةِ فَاطِمَةَ بِنْتِ مُوسَى ع قَالَ مَنْ زَارَهَا فَلَهُ الْجَنَّة۔

 

▫️میں نے زیارت فاطمہ بن موسی کے سلسلہ میں سوال کیا، آپ (ع) نے فرمایا : جس نے ان کی زیارت فرمائی اس پر جنت واجب ہے۔

 

📚کامل الزیارات، ص324؛ وسائل الشیعہ، ج14، ص576

 

◽️ عنِ ابْنِ الرِّضَا ع قَالَ: مَنْ زَارَ قَبْرَ عَمَّتِي بِقُمَّ فَلَهُ الْجَنَّةُ.

 

▫️امام محمد تقی علیہ السلام: جس نے میری پھوپھی کی قم میں زیارت کی اس پر جنت واجب ہے۔

 

📚کامل الزیارات، 324، بحار الانوار (ط بیروت) ج48، ص316

 

◽️عنِ الصَّادِقِ ع إِنَّ لِلَّهِ حَرَماً وَ هُوَ مَكَّةُ وَ لِرَسُولِهِ حَرَماً وَ هُوَ الْمَدِينَةُ وَ لِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ حَرَماً وَ هُوَ الْكُوفَةُ وَ لَنَا حَرَماً وَ هُوَ قُمُّ وَ سَتُدْفَنُ فِيهِ امْرَأَةٌ مِنْ وُلْدِي تُسَمَّى فَاطِمَةَ مَنْ زَارَهَا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ.

 

▫️خدا کا ایک حرم ہے وہ مکہ ہے، رسول کا حرم مدینہ ہے، امیرالمومنین کے لئے ایک حرم ہے وہ کوفہ ہے،  اور ہمارے واسطے ایک حرم ہے وہ قم ہے، عنقریب وہاں پر میری اولاد میں سے ایک خاتون جن کا نام فاطمہ ہوگا دفن ہونگی، جو ان کی زیارت کریگا اس پر جنت واجب ہوگی۔

 

📚بحار الانوار، (ط بیروت) ج48، 317؛

 

◽️عن الرضا علیہ السلام: من زارَها بِقُمَّ كَمَن زارَني۔

 

▫️امام رضا علیہ السلام: جس نے قم میں ان کی زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی۔

 

📚كامل الزيارات ، ص536

 

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor