#اطاعت
#اخلاص
✍🏼 ابو سلیمان سے روایت ہے کہ ابو القاسم بن حلیس کہتے ہیں:
میں ہر سال ماہ شعبان کے آغاز میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام سے ملاقات کے لئے سامرا جایا کرتا تھا، اس کے بعد نیمہ شعبان میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتا تھا۔
یہاں تک کہ میں ایک سال ماہ شعبان سے پہلے سامرا آگیا، تو میرے ذہن میں آیا: کہ شاید اب ماہ شعبان میں زیارت کے لئے نہ آسکوں۔
لیکن جب ماہ شعبان آیا تو میں نے خود سے کہا: جو زیارت میں ہر سال کیا کرتا تھا اسے ترک نہیں کروں گا؛ لہذا سامرا کی طرف چل پڑا۔
اور میں اس سے پہلے جب بھی سامرا جانے کا قصد کرتا تھا، تو انہیں کسی پیغام یا خط کے ذریعہ آگاہ کردیا کرتا تھا۔
لیکن اس بار میں نے خود سے کہا: اپنی زیارت کو خالص رکھوں گا اور اسے کسی اور چیز سے مخلوط نہیں کروں گا، لہذا اپنے میزبان سے کہہ دیا کہ کسی کو میرے آنے کی اطلاع نہ دینا۔
ابھی ایک رات ہی وہاں پر ٹھہرا تھا، کہ میزبان صاحب مسکراتے ہوئے دو سونے کے سکّوں کے ساتھ میرے پاس آئے، اور کہا: امام عسکری علیہ السلام نے ان دو دیناروں کو میرے پاس بھیجا ہے اور میرے لئے فرمایا ہے کہ انہیں حلیسی کو دے دینا اور ان سے کہنا:
🟤 مَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ اَللَّهِ كَانَ اَللَّهُ فِي حَاجَتِهِ۔
🔵جو شخص اللہ کی اطاعت اور بندگی میں ہوگا، اللہ اس کی ضرورت کو پوری کرے گا۔
📚الخرائج و الجرائح، ج۱، ص۴۴۳، الباب الثاني عشر في معجزات الإمام الحسن بن علي العسكري ع