علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 28 نومبر، 2026

2️⃣0️⃣ #ایثار_و_فداکاری



#دروس_فاطمی


2️⃣0️⃣ #ایثار_و_فداکاری


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 مَا عِنْدَنَا إِلَّا قُوتُ الصِّبْيَةِ، وَ لَكِنَّا نُؤْثِرُ بِهِ‏ ضَيْفَنَا۔


🔵 ہمارے پاس بچوں کی خوراک کے سوا کچھ نہیں ہے، لیکن ہم ایثار کرتے ہیں اور وہی اپنے مہمان کو دے دیتے ہیں۔


📚 بحار الانوار، ج ۳۶، ص ۵۹


▫️▫️▫️▫️▫️


کرم کا سب سے بلند درجہ "ایثار" ہے، یعنی انسان خود ضرورت مند ہو اور پھر بھی اپنی چیز دوسرے کو بخش دے۔


یہ صفت خاندانِ رسالت میں اپنی انتہائی بلندی پر موجود تھی۔


جب مسلمانوں کے مجمع میں ایک بھوکے آدمی نے اپنی حاجت ظاہر کی اور بھوک کی شکایت کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے مسجد میں موجود افراد کی طرف رخ کر کے فرمایا: کون ہے جو آج رات اس شخص کی میزبانی کرے؟


حضرت علی علیہ السلام نے خود کو پیش کیا اور اسے گھر لے گئے۔


آپ علیہ السلام نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سے پوچھا: کیا گھر میں کھانا موجود ہے جو ہم اس بھوکے مہمان کو سیر کر سکیں؟


اس پیکرِ ایثار بی بی نے فرمایا: ہمارے بچوں کے حصے کے سوا کوئی کھانا نہیں ہے، لیکن وہی ہم مہمان کو دے دیتے ہیں۔

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: بچوں کو سلا دیں۔


کھانا مہمان کو پیش کر دیا گیا۔ صبح جب حضرت علی علیہ السلام مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی خدمت میں پہنچے تو معلوم ہوا کہ "ایثار" کی آیت نازل ہو چکی ہے اور اس عظیم قربانی کی تعریف کی گئی ہے۔


کاش اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار ان اعلیٰ اور تعمیری نمونوں سے سبق لیں اور فقیروں کو فراموش نہ کریں۔



📚 حکمت ہای فاطمی (ترجمہ و توضیح چہل حدیث از حضرت فاطمہ علیہا السّلام)، جواد محدثی



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor