علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 20 نومبر، 2026

1️⃣5️⃣ #خوش_مزاجی


 #دروس_فاطمی



1️⃣5️⃣ #خوش_مزاجی



🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 الْبِشْرُ فِي وَجْهِ الْمُؤْمِنِ يُوجِبُ لِصَاحِبِهِ الْجَنَّةَ، وَ الْبِشْرُ فِي وَجْهِ الْمُعَانِدِ الْمُعَادِي يَقِي صَاحِبَهُ عَذَابَ النَّارِ۔


🔵 مومن کے ساتھ خندہ پیشانی کا مظاہرہ کرنا اس کے لئے جنّت کا باعث ہوتا ہے اور کینہ توز مخالف انسان کے ساتھ خوش مزاجی سے پیش آنا اسے دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھتا ہے۔


📚 التفسير المنسوب إلى الإمام الحسن العسكري عليه السلام، ص۳۵۴، ح۲۴۳، في مداراة النواصب 


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏻 اگرچہ نہی عن المنکر کے مرحلہ میں مسلمان کے لئے لازم ہوتا ہے کہ معصیت کاروں کے سامنے بیزاری کا اظہار کرے اور سخت لہجہ اپنائے، لیکن دوسری جانب کھلے اور شگفتہ چہرے میں بھی جاذبیت ہوتی ہے اور محبت میں اضافے کا سبب ہوتا ہے۔


مغرور و متکبر دشمن کو کبھی اچھے سلوک سے قابو میں کیا جاسکتا ہے، سخت دل انسان آپ کی مسکراہٹ اور تبسّم سے نرم ہوجاتا ہے، تو کبھی اس کی نفرت اور تند مزاجی پر آپ کا اچھا سلوک اور پیار بھرا برتاؤ اسے متاثر کرتا ہے اور اس کا اخلاق بدل دیتا ہے۔


مومن کے سامنے مسکراتے ہوئے چہرہ کے ساتھ ہونا چاہئے، یہی دین کی نصیحت ہے، اور ہمارے ائمہ بھی ایسے ہی کردار کے حامل تھے۔


حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لوگوں سے مسکراتے ہوئے ملتے تھے اور متبسّم  لہجے میں گفتگو کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پرکشش اخلاقی خصوصیات میں سے ایک خصلت تبسّم اور خوش مزاجی تھی۔


ممکن ہے دشمن کے سامنے آپ کی مسکراہٹ اس کے موقف پر اثر انداز ہو اور وہ دشمنی کا راستہ چھوڑ دے اور دوست بن جائے۔


خدا اگر ایسی مسکراہٹ اور شگفتہ مزاجی پر اجر و ثواب سے نواز رہا ہے اور ایسا عمل انسان کو جہنم سے دور کر رہا ہے تو یہ ایسے ہی فائدہ مند اثرات کی بنا پر ہے جو اس میں پائے جاتے ہیں۔



📚 حکمت ہای فاطمی (ترجمہ و توضیح چہل حدیث از حضرت فاطمہ علیہا السّلام)، جواد محدثی



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor