علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 26 نومبر، 2026

1️⃣8️⃣ #احکام_الہی_کی_حکمت



#دروس_فاطمی


1️⃣8️⃣ #احکام_الہی_کی_حکمت


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 جَعَلَ اللَّهُ الْإِيمَانَ تَطْهِيراً لَكُمْ مِنَ الشِّرْكِ، وَ الصَّلَاةَ تَنْزِيهاً لَكُمْ عَنِ الْكِبْرِ، وَ الزَّكَاةَ تَزْكِيَةً لِلنَّفْسِ وَ نَمَاءً فِي الرِّزْقِ، وَ الصِّيَامَ تَثْبِيتاً لِلْإِخْلَاصِ، وَ الْحَجَّ تَشْيِيداً لِلدِّينِ۔


🔵 اللہ نے ایمان کو شرک سے پاکیزگی کا ذریعہ بنایا، نماز کو تمہیں تکبّر سے دور رکھنے کا وسیلہ، زکات کو نفس کے تزکیے اور رزق میں اضافے کا سبب، روزے کو اخلاص کی پختگی کا ذریعہ اور حج کو دین کی مضبوطی کا باعث قرار دیا۔


📚 الاحتجاج طبرسی، ج ۱، ص ۱۳۴

▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 اللہ کے واجبات اور شرعی ذمہ داریوں میں سے کوئی بھی حکمت اور دلیل کے بغیر نہیں ہے۔


ان کے اثرات کبھی فرد کی طرف لوٹتے ہیں اور کبھی معاشرے کی طرف، کبھی دنیاوی ہوتے ہیں اور کبھی اخروی، کبھی مادّی اور معاشی ہوتے ہیں اور کبھی معنوی اور روحانی۔


اس حدیث میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اللہ کے بعض احکام کی حکمت کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔


صحیح اور خالص ایمان انسان کو شرک کی اعتقادی آلودگی سے پاک کرتا ہے۔ نماز اور عبادت اپنے روحانی اثر کے سبب عاجزی اور انکساری کی کیفیت پیدا کرتی ہے اور تکبر اور غرور سے روکتی ہے۔


زکات اور اس الٰہی ٹیکس اور مالی حقوق کی ادائیگی، معاشرے سے غربت بھی دور کرتی ہے، زکات دینے والے کے لیے رزق میں وسعت کا سبب بھی بنتی ہے، اور اس کی مادّیات سے وابستگی بھی کم کرتی ہے اور اس کا تزکیہ کرتی ہے۔


روزہ چونکہ امساک اور پرہیز کے ساتھ ادا ہونے والی ایسی عبادت ہے جس کا کوئی ظاہری مظاہرہ نہیں ہوتا، اس لیے یہ روزہ دار کی جان کو اخلاص سے بھر دیتا ہے۔


حج اور بیت اللہ کی زیارت بھی توحید، کعبہ، قبلہ، رسول و آل رسول علیہم السلام سے تجدیدِ عہد ہے، اور امتِ اسلامی کی شان و شوکت اور اسلام و قرآن کے پیروکاروں کی عالمی یکجہتی کا مظہر ہے، اسی لیے یہ دین کی بنیادوں کو مضبوط کرتا ہے۔


یہ اللہ کے احکام کے فلسفے کا ایک گوشہ ہے۔


مسلمان چونکہ اللہ کی حکمت پر عقیدہ رکھتا ہے، اس لیے اس کے تمام احکام کو دل و جان سے قبول کرتا ہے۔


📚 حکمت ہای فاطمی (ترجمہ و توضیح چہل حدیث از حضرت فاطمہ علیہا السّلام)، جواد محدثی



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor