#دروس_فاطمی
1️⃣7️⃣ #فلسفہ_امامت_و_جہاد
🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:
🟤 ۔۔۔ وَ طَاعَتَنَا نِظَاماً لِلْمِلَّةِ وَ إِمَامَتَنَا أَمَاناً لِلْفُرْقَةِ وَ الْجِهَادَ عِزّاً لِلْإِسْلَامِ۔
🔵 اللہ نے ہماری پیروی کو دین کے نظم و ضبط کا ذریعہ، ہماری رہبری کو تفرقے سے امان کا سبب، اور جہاد کو اسلام کی عزّت و سربلندی کا باعث قرار دیا ہے۔
📚 الاحتجاج طبرسی، ج ۱، ص۱۳۴
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 جو چیز انسانوں کے کسی گروہ اور معاشرے کو اتحاد اور نظم عطا کرتی ہے، وہ ایک مرکز اور محور کا ہونا ہے۔
اسلامی معاشرے میں "امام" کا یہی کردار ہے۔ وہ فکری اور عملی انتشار سے روکتا ہے، دین کی ان مختلف تفسیروں کا راستہ بند کرتا ہے جو انتشار اور بکھراؤ کا سبب بنتی ہیں، اور محور ہونے کی وجہ سے دین میں اور مسلمانوں کے درمیان نظم و نسق پیدا کرتا ہے۔ اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب لوگ امام کی امامت کو تسلیم کریں اور عمل کے میدان میں بھی اسی کی پیروی اور اطاعت کریں۔
اس حدیث میں خاندانِ رسالت کی پیروی اور اہل بیت علیہم السلام کی اطاعت کو اس اتحاد کا سبب اور دین اور مومنین کی بے سروسامانی اور انتشار کی روک تھام کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔
"جہاد" بھی، جو دین کے اہم فرائض میں سے ہے، اسلام کی عزت اور شان و شوکت کا سبب ہے۔
احادیث میں آیا ہے کہ جہاد جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے جو اللہ کے خاص بندوں کے لیے کھولا گیا ہے، اور جو لوگ بے رغبتی کی وجہ سے اسے چھوڑ دیتے ہیں وہ ذلت اور رسوائی میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔
اگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کے زمانے میں اسلام پھیلا تو یہ مجاہدوں کی جاں فشانیوں کی بدولت ممکن ہوا۔
اللہ نے بھی مجاہدوں کی جان اور مال کو "جنت" کے بدلے ان سے خرید لیا ہے۔
جہاد بھی اسی وقت قیمتی اور مقدس ہے جب وہ اللہ کے مقرر کردہ عادل رہنما کی قیادت میں ہو، ورنہ وہ غارتگری، لوٹ مار اور ملک گیری میں بدل جاتا ہے۔
📚 حکمت ہای فاطمی (ترجمہ و توضیح چہل حدیث از حضرت فاطمہ علیہا السّلام)، جواد محدثی
