علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 27 نومبر، 2026

1️⃣9️⃣ #روحانی_مواقع



#دروس_فاطمی


1️⃣9️⃣ #روحانی_مواقع 


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 لَا أَرُدُّ الْخَيْرَ إِذَا نَزَلَ الْخَيْرُ بِبَابِي۔


🔵 جب بھی خیر میرے گھر کے دروازے پر نازل ہوجائے، میں اسے واپس نہیں لوٹاتی۔


📚 احقاق الحق، ج ۱۰، ص ۳۲۱


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 یہ بات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اس وقت فرمائی جب ایک نو مسلم عرب نے مسجد نبوی میں لوگوں سے مدد کا مطالبہ کیا۔ سلمان فارسی اس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اٹھے اور جہاں بھی گئے، خالی ہاتھ لوٹے۔ مسجد واپس آتے ہوئے ان کی نظر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے دولتکدے پر پڑی۔ اس کریم اور سخی خاندان سے مدد کی امید لے کر انہوں نے دق الباب کیا اور سارا ماجرا بی بی سلام اللہ علیہا کو سنایا۔


حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے فرمایا: اے سلمان! اس خدا کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا، تین دن سے ہم نے کچھ نہیں کھایا اور حسن و حسین بھوک کی شدت اور بے حالی سے سو گئے ہیں، لیکن جب خیر میرے دروازے پر آ جائے تو میں اسے رد نہیں کرتی۔


پھر آپ سلام اللہ علیہا نے ایک قمیص سلمان کو دی کہ وہ اسے کسی کے پاس گروی رکھ کر کچھ کھجوریں اور جو ادھار لے آئیں، اور پھر وہی اس نو مسلم غریب کو بخش دیا۔


یہ اس کریم خاندان کے فیّاضانہ برتاؤ اور بشر دوستی کی ایک مثال ہے، جو سب کے لیے نمونۂ عمل ہے۔


📚 حکمت ہای فاطمی (ترجمہ و توضیح چہل حدیث از حضرت فاطمہ علیہا السّلام)، جواد محدثی



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor