علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 28 اپریل، 2025

#ولادت_حضرت_معصومہ_سلام_اللہ_علیہا



۱/ ذی القعده


#ولادت_حضرت_معصومہ_سلام_اللہ_علیہا


▫️اس روز سنہ ۱۷۳ھ، میں حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام کی لخت جگر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللَّہ علیہا دنیا میں تشریف لائیں۔


[زندگانی حضرت معصومہ و تاریخ قم، ص۳۴؛ مستدرک سفینۃ البحار، ج۸، ص۲۶۱؛ فاطمہ بنت الامام موسی الکاظم ع، ص۱۴؛ وقائع الشہور، ص۲۱۲؛ تقویم الائمہ، ص۷۹۔۔۔]


▫️آپ علیہا السلام کے پدر بزرگوار حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السّلام، و مادر مکرمہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی والدہ ماجدہ جناب نجمه سلام اللَّہ علیہا ہیں۔


▫️آپ علیہا السلام کا نام مبارک فاطمہ، لقب معصومہ ہے اور امام ہفتم علیہ السلام کے اہل بیت میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو «فاطمہ کبریٰ» کہا جاتا تھا۔


[حیاۃ الست، ص۱۱؛ بحار الانوار، ج۴۸، ص۲۸۸-۳۰۳]


▫️شیخ صدوق سعد ابن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت امام رضا علیہ السلام سے فاطمہ بنت موسی بن جعفر علیہ السلام کی زیارت کے سلسلہ میں سوال کیا، تو آپ (ع) نے فرمایا: مَنْ زَارَهَا فَلَهُ الْجَنَّةُ؛ جو ان کی زیارت کرے اس کے لئے جنت ہے۔


[عیون اخبار الرضا، ج۱، ص۲۹۹؛ کامل الزیارات، ص۵۳۶؛ بحارالانوار، ج۴۸، ص۳۱۶؛ ج۵۷، ص۲۲۸؛ ج۹۹، ص۲۶۵؛ ینابیع المودۃ، ج۳، ص۱۶۵]


▫️حضرت امام رضا علیہ السلام سے ایک دوسری روایت میں فرماتے ہیں: مَن زارَ المَعصُومَهَ بِقُمّ کَمَنْ زارَنی؛ جس نے قم میں معصومہ کی زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی ہے۔


[ناسخ التواریخ، ج۳، ص۶۸، الفاطمۃ المعصومہ، ص۶۴؛ ریاحین الشریعہ، ج۵، ص۳۵]


▫️ایک دوسری روایت میں فرمایا: مَنْ زَارَهَا عَارِفاً بِحَقِّهَا فَلَهُ الْجَنَّةُ جس نے ان کے حق کو پہچانتے ہوئے ان کی زیارت کی اس کے لئے جنّت ہے۔


[بحار الانوار، ج۴۸، ص۳۱۷؛ ج۹۹، ص۲۶۶؛ مستدرک الوسائل، ج۱۰، ص۳۶۸؛ صحیفۃ الرضا، ص۲۳۶]


▫️ایک دوسری روایت میں حضرت امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں: مَنْ زَارَ قَبْرَ عَمَّتِي بِقُمَّ فَلَهُ الْجَنَّةُ؛ جس نے میری پھوپھی کی قم میں زیارت کی اس پر جنت واجب ہے۔


[کامل الزیارات، ۵۳۶، وسائل الشیعہ، ج۱۴، ص۵۷۶؛ بحار الانوار (ط بیروت) ج۴۸، ص۳۱۶۔۔۔]


📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۱/ ذوالقعدہ، ص۳۲۷



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor