#اخلاص
#عمل
🌹🌹حضرت امام علی علیہ السلام
🟤 الْعَمَــــلُ كُلُّــــهُ هَبَــــاءٌ إِلَّا مَــا أُخْلِــــصَ فِيــــهِ.
🔵 عمل سب کا سب خاک ہے سوائے اس کے جس میں خلوص پایا جاتا ہو۔
📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص۱۵۵، ح۲۸۹۶، الإخلاص في العمل و آثاره
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 عمل یعنی طاعات و عبادات سب کی سب خاک اورغبار ہیں، سوائے اس کے کہ ان کا انجام دینے والا ان میں اخلاص رکھتا ہو، یعنی انہیں خالص اللہ عزّ و جلّ کے لیے انجام دے، اور کوئی دوسرا کسی طور پر بھی اس کے پیشِ نظر نہ ہو۔
"هباء" کے معنی غبار یا اس دھول کے ہیں جو دھوئیں جیسی ہو، یا وہ مٹی کے باریک ذرات جو زمین پر اُڑتے اور بکھرجاتے ہیں۔ بہرحال اس سے مراد یہ ہے کہ وہ عمل حقیقت سے دور، باطل اور بے فائدہ ہے۔
📚 شرح آقا جمال خوانسارى بر غرر الحكم و درر الكلم، ج۱، ص۳۶۸، ح۱۴۰۰