علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 5 مئی، 2025

#صدقہ_جاریہ

 


#صدقہ_جاریہ


🌹🌹 حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ:


🟤 إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ عِلْمٍ‏ يُنْتَفَعُ‏ بِهِ‏ أَوْ صَدَقَةٍ تَجْرِي لَهُ أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ.


🔵 جب انسان دنیا سے رخصت ہوجائے تو اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے سوائے تین چیزوں کے:


ایسا علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے،


یا وہ صدقہ جو جاری رہے،


یا نیک اولاد جو اس کے حق میں دعا کرے۔


📚 روضة الواعظين و بصيرة المتعظين (ط - القديمة)، ج۱، ص۱۱، باب الكلام في ماهية العلوم و فضلها


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 انسان جب تک زندہ رہتا باب عمل اس کے لئے کھلا رہتا ہے، اور وہ اپنے نامۂ اعمال میں جتنا ممکن ہو اضافہ کرسکتا ہے، لیکن موت کے بعد اس کے اعمال کا سلسلہ تھم جاتا ہے اور فقط جزا و سزا کی منزل باقی ہوتی ہے۔


لیکن تین اعمال ایسے ہیں جس کا ثواب اسے موت کے بعد بھی ملتا رہتا ہے اور اس کے نامۂ اعمال میں اضافہ کا ہوتا رہتا ہے:


۱۔ علم۔ جس نے لوگوں کو کچھ سکھایا پڑھایا ہو، کسی مفید کتاب کی تصنیف و تالیف کی ہو، اپنے علمی آثار کے نقوش چھوڑیں ہوں۔ تو جب تک اس کے علم سے استفادہ ہوتا رہے گا، اس کا ثواب اسے ملتا رہے گا۔


۲۔ صدقہ جاریہ۔ جس نے لوگوں کے لئے مساجد، مدارس، اسکول، ہوسٹل، لائبریری، اسپتال، گھر، گلی، سڑک، نہر وغیرہ کی تعمیر کرائی ہو، نل، درخت یا کوئی اور کام انجام دیا ہو جس لوگ منتفع ہوتے رہیں، یہ سب خیرات اور صدقہ جاریہ کہلائے گا اور اس کا ثواب اسے ملتا رہے گا۔


۳۔ نیک اور صالح اولاد۔ جس نے اولاد کی اچھی تربیت کی ہو، انہیں اچھے کاموں کا عادی، نیک اور صالح بنایا ہو، تو یقینا وہ نیک اعمال انجام دے گا، اپنے والدین کے حق میں دعا کرے گا اور اس کا ثواب انہیں پہونچتا رہے گا۔


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor